نیاز سٹیڈیم حیدر آباد پر 17 برسوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے انعقاد کیلئے پیشرفت۔ وزیر اعلیٰ سندھ مو چیئرمین پی سی بی کے درمیان ملاقات

 

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ میں کرکٹ کے فروغ۔ میچز کے انعقاد اور سٹیڈیمز کی تعمیر نو کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ میں سندھ میں کرکٹ کے فروغ اور سٹیڈیمز کی بحالی پر مشاورت کی گئی۔ملاقات میں نیاز سٹیڈیم حیدرآباد کی عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد نیاز سٹیڈیم میں17 برس بعد انٹرنیشنل میچ کا انعقاد ہو سکے گا۔رواں برس ہی نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں انٹرنیشنل میچ کے انعقاد کی کوشش کریں گے۔پی سی بی کی ٹیم آئندہ ہفتے نیاز سٹیڈیم حیدرآباد کا دورہ کرے گی اور تمام تر سہولتوں کا جائزہ لے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی ہدایت پرسندھ حکومت کے تعاون سے نیاز سٹیڈیم کی انٹرنیشنل لیول کی اپ گریڈیشن ہو گی۔نیاز سٹیڈیم میں سہولتوں کو مل کر بہتر بنائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں۔حیدر آباد اور فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔یاد رہے کہ نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں آخری بین الاقوامی ون ڈے میچ 2008ء میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا تھا۔سندھ کے صوبائی وزیر جام خان شورو اور چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بین الاقوامی کرکٹ میچوں کے مرکز نیاز سٹیڈیم حیدر آباد کی کہانی ۔ اہم ریکارڈ ساز بین الاقوامی میچز کا میدان ہونے کا اعزاز حاصل۔

بین الاقوامی کرکٹ میچوں کے مرکز نیاز سٹیڈیم حیدر آباد کی کہانی ۔ اہم ریکارڈ ساز بین الاقوامی میچز کا میدان ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔حیدرآباد پاکستان کے صوبہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ اور اس شہر کے نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو جدید ترین بنانے اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سنجیدہ گفتگو ہوئی ہے اور اس حوالے سے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان تازہ ترین ملاقات میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام بھی پروٹوکول کے ساتھ ڈسکس ہوا کہ ارباب سٹیڈیم حیدرآباد کی تعمیرات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور یہاں
انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے
جائیں گے۔ارباب سٹیڈیم حیدر آباد پر جاوید میانداد کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے۔ اوپننگ بیٹسمین  مدثر نذرکے ساتھ 400 پلس پارٹنر شپ قائم کرنے ۔ فاسٹ باؤلر جلال الدین کو ون ڈے انٹرنیشنل تاریخ کی پہلی تین وکٹیں مسلسل اڑانے اور ہیٹرک باؤلر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے نیاز سٹیڈیم حیدر آباد پر ہی 1984 میں نیاز سٹیڈیم کے میدان میں دنیا کا 1000واں ٹیسٹ میچ (پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ) کھیلا گیا تھا۔سوئنگ باؤلر، جلاالدین نے پاکستان کے لیے پہلی ایک روزہ ہیٹ ٹرک حاصل کی تھی۔ انہوں نے یہ اعزاز 1983ء میں نیاز اسٹیڈیم کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچ کے دوران حاصل کیا تھا۔ یہاں آخری ٹیسٹ میچ 1984 میں کھیلا گیا تھا،  نیاز سٹیڈیم نے 2008ء تک ایک روزہ میچز کی میزبانی جاری رکھی۔ نیاز سٹیڈیم کی پچ عام طور پر نرم اور بیٹنگ کے لیے سازگار رہی ہے۔

  • Related Posts

    بھارت کو شکست دے کر ایشئن بیس بال راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ویسٹ ایشیاء بیس بال کی رنر اپ پاکستان ٹیم کے اعزاز میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی طرف سے پر جوش ولولہ انگیز استقبالیہ کا اہتمام

    : محمد ندیم…

    پاکستان کی پاور لفٹنگ سسٹرز میں سے ایک معروف نام اور پاور لفٹر سے ویٹ لفٹر بننے والی سائبل سہیل نے تاریخ رقم کردی۔ایشئن ویٹ لفٹنگ ماسٹرز گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

      :محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *