وزیراعظم شہبازشریف اورسعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کی ملاقات ۔پاک سعودی کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

 

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

وزیراعظم محمد شہباز شریف اورسعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نےبھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ذمہ دارانہ تحمل کی پالیسی کواجاگرکرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہےکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی ولی عہد اوروزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، سٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا۔پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عید کی مبارکباد پیش کی اور دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود عازمین کے لیے سعودی عرب کی مہمان نوازی اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے حرمین شریفین کے متولی اور ولی عہد کی محفوظ اور روحانی طور پر تکمیل حج کے تجربے کو یقینی بنانے کی قابل ذکر کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے فعال کردار اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے اس کے ثابت قدم عزم کو سراہا۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ذمہ دارانہ تحمل کی پالیسی کواجاگرکرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر زور دیا اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جو عرب امن اقدام اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مبنی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے قیادت کے مشترکہ وژن اور دونوں ممالک کے برادر عوام کی امنگوں کے مطابق اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلند کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی جسے ولی عہد نے بخوشی قبول کر لیا۔

وزیر اعظم پاکستان ا اعزاز میں ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے خصوصی پر تکلف کھانے کا اہتمام۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے سعودی عرب کے دورہ کے موقع پولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے شاہی دیوان میں خصوصی پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ولی عہد سعودی عرب نے وزیرِ اعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر وزیرِ اعظم کو ظہرانے میں شرکت کیلئے لے کر گئے۔ظہرانے میں سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ظہرانے میں مشرق وسطی کے اہم رہنماؤں سمیت سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلی سعودی سول و عسکری قیادت شریک تھے۔وزیرِ اعظم کا سعودی ولی عہد کی جانب سے شاندار استقبال اور ظہرانے میں بطور مہمان خاص شرکت، پاکستان و سعودی عرب کے دیرنہ برادرانہ تعلقات اور وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل۔ وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ دورہءِ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے۔۔گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے جدہ ائیر پورٹ پر وزیرِ اعظم کو الوداع کیا.وزیر اعظم نے اپنے دوروزہ دورہ سعودی عرب کے دوران فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ۔وفد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی شامل تھے۔ وزیر اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کی دعوت پر اپنے دوروزہ دورہ سعودی عرب پر 5 جون کو حجاز مقدسہ پہنچے تھے۔

  • Related Posts

    نیاز سٹیڈیم حیدر آباد پر 17 برسوں بعد انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے انعقاد کیلئے پیشرفت۔ وزیر اعلیٰ سندھ مو چیئرمین پی سی بی کے درمیان ملاقات

      :محمد ندیم…

    بھارت کو شکست دے کر ایشئن بیس بال راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ویسٹ ایشیاء بیس بال کی رنر اپ پاکستان ٹیم کے اعزاز میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی طرف سے پر جوش ولولہ انگیز استقبالیہ کا اہتمام

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *