
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ایونٹس میں چوکر کا داغ بالآخر دھو ڈالا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔لارڈز کرکٹ میدان پر پانچ روزہ فائنل کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا اور جنوبی افریقا نے تیسری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں ۔ جنوبی افریقہ نے 27 برس پہلے ورلڈ کپ 1999ء میں آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں شکست کھائی تھی۔اور پچھلے برس ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں فائنل میں شکست کھائی تھی تاہم آج 14 جوں 2025ء بروز ہفتہ کو جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو نشیب و فراز سے دوچار گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے روز بھی میچ رنگ بدلتا رہا۔ مکارم نے افریقہ پر سے چوکرز کا لیبل اتار پھینکا۔
لارڈز میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے روز بھی ابتدائی تینوں روز کی طرح میچ رنگ بدلتا رہا۔ لیکن سنچری میکر اوپنر مکارم ڈٹے رہے اور اپنی ٹیم جنوبی افریقہ پر سے چوکرز کا لیبل اتار پھینکا۔پہلے سیشن میں جنوبی افریقا نے 213 رنز 2 وکٹ سے دوسری اننگز شروع کی تو اس وقت میچ جیتنے کیلئے مزید 69 رنز درکار تھے لیکن مجموعی سکور 217 رنز پر کپتان تیمبا باووما کو پیٹ کمنز نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروادیا۔انہوں نے 5 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی افریقہ کے گرد چوکرز کا خطرہ پھر سے منڈلانے لگا کیونکہ ان دونوں بیٹسمینوں نے تیسری وکٹ کیلئے شاندار 137 رنز جوڑ لیے تھے اس موقع پر مارکرم نے رنز بنانے کا چارج اپنے پاس رکھا اور نئے بیٹرسٹوبس( 8 رنز پر آؤٹ ) کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کیلیے 24 رنز کی شراکت داری قائم کی مارکرم اگرچہ وننگ سٹروک لگانے سے پہلے 136 رنز(15 چوکے) کی مین آف دی میچ اننگز کھیل کر ہیزل ووڈ کی گیند پر ہیڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن وہ اپنا و ننگ مشن پورا کر چکے تھے اور پانچویں وکٹ گرنے تک افریقہ 276 رنز جوڑ چکا تھا۔جنوبی افریقا 6 رنزکی دوری پر تھا تو ۔آسٹریلیا کی جانب سےمچل سٹارک نے 65 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں ۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا حتمی سکور یہ رہا
آسٹریلیا پہلی اننگز 212 رنز ۔ دوسری اننگز 207 رنز۔جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 138 رنز پر آؤٹ ہو کر 74 رنز کے خسارہ سے دوچار ہوا لیکن دوسری اننگز میں 283 رنز 5 وکٹیں گنوا کر تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی ۔