گولڈن جوبلی پاکستان واپڈا انٹر یونٹ ہاکی چیمپئن شپ کا 21 جنوری سے ملتان میں آغاز۔ ٹیکنیکل پینل کا اعلان

محمد ندیم قیصر(ملتان)

:تفصیلات

گولڈن جوبلی پاکستان واپڈا انٹر یونٹ ہاکی چیمپئن شپ کی میزبانی ملتان کو مل گئی ۔متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم پر 21 جنوری تا 28 شیڈول میگا ایونٹ میں اولمپئن ۔قومی و بین الاقوامی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 50ویں واپڈا انٹر یونٹ ہاکی چیمپئن شپ کے لیے ٹیکنیکل پینل کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ چیمپئن شپ کا مقصد قومی سطح پر ہاکی کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔

ٹیکنیکل پینل میں شامل آفیشل کے نام

ہاکی فیڈریشن کے مطابق، چوہدری خالد محمود (جنرل منیجر میپکو) کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز کی حیثیت سے منصور الحق (واپڈا) اور کاشف علی (پی آئی اے) اپنی خدمات انجام دیں گے۔

امپائرز منیجر اور ٹورنامنٹ آفیسرز کے نام

امپائرز منیجر: کامران شریف چوہدری (ملتان) جبکہ اسسٹنٹ امپائرز مینیجر کے طور پر ملک اصغر اعوان (خوشاب) ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ٹورنامنٹ آفیسرز

ہارون سعید (ڈی جی خان)، مرزا جاوید (بہاولنگر)، ایم ارشد (واپڈا)، عبد المالک (گوجرہ)، سید غلام مجتبیٰ (ننکانہ)، علی رضا (ملتان)، محمد غضنفر عباس (ملتان)، ذوالفقار علی (میپکو جاوید صادق (رحیم یار خان)، اور قیصر رضا (ملتان) شامل ہیں۔

:امپائرز کی فہرست

:ہارون رشید (پشاور)، منیر احمد (فیصل آباد)، نوید اصغر (فیصل آباد)، اسد عباس (آرمی)، فہد علی خان (کراچی)، ایم سلیم (آرمی)، فرحان سلیم (آرمی)، اور غفران (آرمی) بطور امپائرز تعینات کیے گئے ہیں۔ٹورنامنٹ آرگنائزر
سیکرٹری حیدر عثمان اٹھنگل (میپکو ملتان) ہوں گے۔

:اجلاس کا شیڈول

ٹورنامنٹ سے متعلق بریفنگ اجلاس 20 جنوری 2025 کو ہوگا۔ امپائرز اور ٹورنامنٹ آفیسرز کا اجلاس شام 4 بجے جبکہ منیجرز، کپتان اور کوچز کا اجلاس شام 5 بجے منعقد ہوگا۔ یہ چیمپئن شپ پاکستان میں ہاکی کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

  • Related Posts

    پاکستان کی پاور لفٹنگ سسٹرز میں سے ایک معروف نام اور پاور لفٹر سے ویٹ لفٹر بننے والی سائبل سہیل نے تاریخ رقم کردی۔ایشئن ویٹ لفٹنگ ماسٹرز گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

      :محمد ندیم…

    مشن بنیان المرصوص میں عظیم فتح۔ جیولین سٹار ارشد ندیم نے تازہ ترین عظیم اعزاز ایشیاء کا گولڈ میڈل پاک فوج کے نام کردیا

      :محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *