ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل ڈیرہ غازی خان کی بڑی کارروائی،اشتہاری گرفتار
ملتان(سدرہ فاروق)
ایف آئی اے ملتان زون کا اشتہاری اور انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،
ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے ڈاکٹر عثمان انور اور ڈائریکٹر ایف ائی اے ملتان کی ہدایت کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم صابر حسین ولد حسین بخش کو ضلع ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا
ملزم مقدمہ نمبر 102/2021 میں مطلوب تھا،ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے کو سعودی عرب ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر1 لاکھ 80 ہزار روپے بٹورے تھے ،مگر اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔