آفریدی کے ہاتھوں بھگوڑی بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹرولنگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

دنیائے کرکٹ کے ہر دلعزیز سٹار شاہد آفریدی نے ڈبلیو سی ایل 2025ء کے سیمی فائنل سے قبل انڈیا چیمپئن ز کو ٹرول کرنا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ بھگوڑی بھارتی ٹیم جس نے لیگ میچ کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بھی اپنی مودی گودی سرکار کے ایماء پر پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی بجائے راہ فرار اختیار کی اس پر برمنگھم میں موجود آفریدی نے بھارتی ٹیم کا بھگوڑا بیان آنے سے قبل انگلش سمیت غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں طنزیہ تبصرہ کیا تھا کہ اب کس منہ سے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلو گے۔
شاہد آفریدی نے ڈبلیو سی ایل 2025ء کے سیمی فائنل سے قبل انڈیا چیمپئنز کو ٹرول کیا۔ سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 میں پاکستان چیمپیئن ز کے خلاف انتہائی سٹیک والے سیمی فائنل سے قبل انڈیا چیمپیئن ز کے بھاگنے سے قبل ٹرولنگ کی تھی ۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران آفریدی نے سیمی فائنل میں دو روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے تصادم پر تبصرہ کیا۔”پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا، ہماری عمریں دیکھیں، ہم سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں، بھارت پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کس منہ سے کھیلے گا!”شاہد آفریدی نے ریمارکس دیئے۔

بھگوڑی بھارتی ٹیم کو انگلش کرکٹ میدان پر  بھی سبکی کا سامنا

دوسری جانب بھگوڑی بھارتی ٹیم کو انگلش کرکٹ میدان پر اس وقت بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب کرکٹ شائقین پاکستان سٹار بوم بوم آفریدی کے ساتھ جوق در جوق تصاویر بنوا رہے تھے اور بھارتی ٹیم کی طرف مضحکہ خیز انداز میں دیکھ رہے تھے تو بھگوڑی بھارتی ٹیم کے شرمندہ شرمندہ کرکٹرز نے سر جھکائے ہوئے گراؤنڈ سے جلدی جلدی نکلنے میں ہی عافیت سمجھی۔پاکستان چیمپیئن ز اور بھارتی چیمپیئن ز کے درمیان ہائی وولٹیج سیمی فائنل آج 31 جولائی کو برمنگھم میں ہونا تھا۔دو ہفتے قبل بھی، بھارتی چیمپئن ز، جو کہ موجودہ چیمپئن بھی ہیں، نے پاکستان کے خلاف گروپ مرحلے کا فکسچر کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔جس پر سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ میچ شیڈول ہونے پر شاہد آفریدی نے تبصرہ کیا کہ اب کس منہ سےپاکستان کے ساتھ کھیلو گے۔ لیکن بھارتی ٹیم نے اپنی منفی روش برقرار رکھی اور پاکستان کے خلاف میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے راہ فرار اختیار کی۔

  • Related Posts

    پاکستان کا ویسٹ انڈیز ٹور کا فاتحانہ آغاز ۔ پہلے ٹی 20 کے مین آف دی میچ صائم ایوب کی آل راؤنڈ اور محمد نواز کی میجک باؤلنگ نے سنسنی خیز کامیابی کی مہر لگادی

    :محمد ندیم قیصر…

    سلمان علی آغا اور تیز رفتار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان کسی تلخی ۔نوک جھونک یا کسی بھی قسم کے تنازعہ کی صدائے بازگشت ۔ پی سی بی کی تردید

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *