MyStake Casino stands out in the online gaming landscape, offering players generous welcome bonuses that enhance the excitement from the very start. New users can explore a plethora of games with enticing promotions designed to maximize their bankroll and gaming experience. To learn more about these fantastic offers, visit mystake casino today! At HadesBet Casino, players can enjoy the thrill of gaming without the wait, thanks to their impressive fast payout system. Whether you’ve hit a jackpot or simply want to access your winnings quickly, hadesbet ensures that your cash is in your hands in no time, making every gaming experience seamless and satisfying. At BetRolla Casino, exceptional customer support is a top priority, ensuring that players feel valued and heard at every turn. With a dedicated team available around the clock, assistance is just a click away, allowing you to enjoy a seamless gaming experience. Discover more about their commitment to customer care by visiting betrolla today. At CasinoLab, players are greeted with a treasure trove of generous welcome bonuses that set the stage for an exhilarating gaming experience. Newcomers can dive into a world of possibilities, enhancing their initial deposits with substantial matched bonuses and a plethora of free spins, allowing for an extended playtime that sharpens their skills. Discover the excitement and rewards that await you by visiting casinolab today and elevate your online gaming adventure! At GxMble Casino, players can indulge in their favorite games with peace of mind, knowing that robust security measures and a commitment to fair play are at the forefront of its operations. The casino employs advanced encryption technology to protect personal and financial data, ensuring a safe gaming environment for everyone. When you choose to explore the thrilling offerings at gxmble casino, you can trust that every game is regularly audited for fairness, making for an honest and enjoyable gaming experience.
56

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ :پاکستان کو مسلسل تیسری شکست٬ مشکلات سے دوچار آسٹریلیا کو پلیئر آف دی میچ بیتھ مونی فتح کے ٹریک پر لے آئیں سنچری بنائی اور کنگ کے ہمراہ نویں وکٹ کیلئے ریکارڈ پارٹنرشپ

 

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ :پاکستان کو مسلسل تیسری شکست٬ مشکلات سے دوچار آسٹریلیا کو پلیئر آف دی میچ بیتھ مونی فتح کے ٹریک پر لے آئیں انہوں نے نہ ۔ صرف سنچری بنائی بلکہ کنگ کے ہمراہ نویں وکٹ کیلئے ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 107 رنز سے ہرایا تو بنگلہ دیش ٬ بھارت کے بعد آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی یہ مسلسل تیسری شکست تھی٬ اس میچ کی خاص بات بیتھ مونی کی سنچری اور ایلانا کنگ کے ساتھ ریکارڈ پارٹنرشپ تھی۔ بیتھ مونی پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

بدھ کے روز کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ دی تو آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 221 رنز بنائے۔پاکستان ویمنز جواب میں 36 اعشاریہ 3 اوورز میں 114 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی اننگز میں 30 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے بعد پاکستانی بولرز کی گرفت مضبوط ہوتی چلی گئی تھی اور انہوں نے 76 رنز پر 7 وکٹیں حاصل کرلی تھیں لیکن بیتھ مونی کی سنچری نے صورتحال بدل دی۔انہوں نے11 چوکوں کی مدد سے109 رنز سکور کیے جو ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں ان کی پانچویں سنچری ہے۔ انہوں نے کم گارتھ کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں39 رنز کا اضافہ کیا۔ کم گارتھ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔مونی نے کنگ کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں 106 رنز کا اضافہ کیا جو ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں اس وکٹ کی ریکارڈ پارٹنرشپ ہے۔ کنگ تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کی باؤلنگ میں لیفٹ آرم سپنر نشرہ سندھو نے 37 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آف سپنر رامین شمیم نے 29 اور فاطمہ ثنا نے 49 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی اننگز میں سدرہ امین 35 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔رامین شمیم 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔منیبہ علی3 ۔ صدف شمس5 ۔ سدرہ نواز5 نتالیہ پرویز ایک ایمان فاطمہ صفر اور کپتان فاطمہ ثنا اور نشرہ سندھو گیارہ گیارہ رنز بناسکیں۔آسٹریلیا کی باؤلر کم گارتھ نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔میگن شوٹ اور انابیل سدر لینڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان ویمنز ٹیم اپنا چوتھا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ ویمنز کے خلاف کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں