GoldenLion Casino stands out in the online gaming landscape due to its robust commitment to security and fair play, ensuring that players can enjoy their gaming experience with confidence. Licensed and regulated by reputable authorities, the casino employs advanced encryption technology to protect sensitive information, making it a trustworthy choice for both new and seasoned players. For those seeking a secure and enjoyable gaming environment, goldenlion casino delivers on its promise of integrity and safety, allowing users to focus on their favorite games without worry. MyStake Casino stands out in the online gaming landscape, offering players generous welcome bonuses that enhance the excitement from the very start. New users can explore a plethora of games with enticing promotions designed to maximize their bankroll and gaming experience. To learn more about these fantastic offers, visit mystake casino today!
غیر ملکی ٹیموں کی آمد میں تاخیر ۔ چیمپئن ز ٹرافی 2025ء کے کپتانوں کا فوٹو شوٹ اور باضابطہ افتتاحی تقریب بھی کھٹائی میں پڑ گئی۔ 197

غیر ملکی ٹیموں کی آمد میں تاخیر ۔ چیمپئن ز ٹرافی 2025ء کے کپتانوں کا فوٹو شوٹ اور باضابطہ افتتاحی تقریب بھی کھٹائی میں پڑ گئی۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

غیر ملکی ٹیموں کی آمد میں تاخیر ۔کپتانوں کو فوٹو شوٹ کھٹائی میں پڑ گیا ۔۔ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی افتتاحی تقریب نہیں ہو گی ۔پری ٹورنامنٹ ایونٹس بشمول کپتان کی کانفرنس اور فوٹو شوٹ بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز دو شریک ٹیموں کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے باقاعدہ افتتاحی تقریب کے بغیر ہو گا۔ ٹورنامنٹ سے پہلے کے روایتی ایونٹس بشمول تمام آٹھ کپتانوں کی پریس کانفرنس اور کراچی میں آفیشل فوٹو شوٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما کپتانوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے کراچی نہیں جائیں گے، بھارتی میڈیا کی جانب سے اس سے قبل کی جانے والی قیاس آرائیوں کو ختم کردیا۔

اگرچہ افتتاحی تقریب کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی، لیکن اس سے قبل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ افتتاحی تقریب کی شایان شان تیاری کی جا رہی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذرائع کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اپنی آمد کے بارے شیڈول سے آگاہ کردیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم 18 فروری کو لاہور پہنچی گی آسٹریلیا 19 فروری کو پاکستان لینڈ کرے گی۔

بنگلہ دیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی پہنچیں گے جب کہ افغانستان 12 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

اس دوران نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ہی پاکستان میں ہوں گی جس کے بعد سہ ملکی ون ڈے سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ نے اپنے طویل دورہ بھارت کے اختتام پر ایک ہفتے کے آرام کا فیصلہ کیا ہے یہ وائٹ بال سیریز کا اختتام 12 فروری کو ہوگا۔

اسی طرح آسٹریلیا نے 14 فروری کو ختم ہونے والے اپنے سری لنکا دورے کے بعد پاکستان کیلئے سفر سے قبل چار دن آرام کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے، انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں نے اپنے مقررہ وارم اپ میچز کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہر ٹیم کے پاس دو پریکٹس میچز کھیلنے کا آپشن تھا لیکن دونوں نے براہ راست ٹورنامنٹ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ، گزشتہ آئی سی سی ایونٹس میں ٹیموں کی طرف سے کئے گئے اسی طرح کے فیصلوں کے بعد، بشمول امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئینٹی 2024ءورلڈ کپ۔

آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جہاں آئی سی سی اور پی سی بی دونوں نے افتتاحی تقریب کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی تھی، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے شیڈول کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی مصروفیات آڑے آ رہی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا کہ جب افتتاحی تقریب کے بارے میں اندرونی طور پر اور آئی سی سی کے ساتھ بات چیت کی گئی تھی، تو کبھی کوئی باضابطہ تصدیق یا اعلان نہیں کیا گیا۔

افتتاحی تقریب کی منسوخی کے باوجود، پی سی بی اس باوقار ٹورنامنٹ کی پاکستان کی میزبانی کا جشن منانے کے لیے پرعزم ہے۔ کراچی میں 19 فروری کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل ایک خصوصی تقریب کے لیے پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔

کراچی اور لاہور دونوں سٹیڈیمز کے بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کے لیے بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کی گئی ہے، جو ایونٹ کی میزبانی میں لگائی گئی محنت کی عکاسی کرتی ہے۔

پی سی بی کا مقصد پاکستانی عوام کے جوش و خروش کو ظاہر کرنا ہے کیونکہ ملک 29 برسوں میں پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔

کراچی اور لاہور دونوں سٹیڈیمز کی بین الاقوامی معیارپر پورا اترنے کے لیے بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کی گئی ہے، جو ایونٹ کی میزبانی میں لگائی گئی محنت کی عکاسی کرتی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 15 میچوں میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے: پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش

گروپ بی: افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا

میزبان پاکستان 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز میچ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں