GoldenLion Casino stands out in the online gaming landscape due to its robust commitment to security and fair play, ensuring that players can enjoy their gaming experience with confidence. Licensed and regulated by reputable authorities, the casino employs advanced encryption technology to protect sensitive information, making it a trustworthy choice for both new and seasoned players. For those seeking a secure and enjoyable gaming environment, goldenlion casino delivers on its promise of integrity and safety, allowing users to focus on their favorite games without worry. Goldenbet Casino stands out with its impressive array of welcome bonuses and ongoing promotions designed to enhance your gaming experience. New players can take full advantage of their generous sign-up offers, which provide substantial boosts to initial deposits, allowing for an extended and more exciting exploration of the casino's extensive game library. For those looking to maximize their playtime and winnings, checking out the latest offers at golden bet casino is a must to stay informed about the most rewarding opportunities. MyStake Casino stands out in the online gaming landscape, offering players generous welcome bonuses that enhance the excitement from the very start. New users can explore a plethora of games with enticing promotions designed to maximize their bankroll and gaming experience. To learn more about these fantastic offers, visit mystake casino today!
پی ٹی وی اور سٹیٹ بینک پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فائنل میں پی ٹی وی۔ سٹیٹ بینک مدمقابل ۔ راولپنڈی سٹیڈیم پر آج پنک بال سے فلڈلٹ آغاز ۔ 191

پی ٹی وی اور سٹیٹ بینک پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فائنل میں پی ٹی وی۔ سٹیٹ بینک مدمقابل ۔ راولپنڈی سٹیڈیم پر آج پنک بال سے فلڈلٹ آغاز ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا فائنل آج 4 مارچ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ پانچ روزہ فائنل نائٹ گیم ہوگا جو پنک بال سے کھیلا جائے گا۔میچ کاآغاز شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔

فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی، رنر اپ 25 لاکھ روپے کی رقم حاصل کرے گی۔

پی ٹی وی کی قیادت عماد بٹ اور سٹیٹ بینک کی قیادت ٹیسٹ کرکٹر عمر امین کریں گے۔ دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں آٹھ میچوں میں 149 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کیا۔

دونوں نے پانچ میں فتح حاصل کی، دو میں شکست ہوئی اور ایک میچ ڈرا ہوا۔

پی ٹی وی کے لیے شامل حسین 60.27 کی اوسط سے دو سنچریوں اور ایک نصف سنچری کے ساتھ سات میچوں میں 663 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد طحہٰ ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کے ساتھ 609 رنز بناکر بیٹنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں ۔

بولنگ میں پی ٹی وی کا انحصار مہران سانول اور فیصل اکرم پر ہوگا – دونوں نے 24،24 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے لیے کپتان عمر امین آٹھ میچوں میں 571 رنز کے ساتھ بیٹنگ میں سب سے آگے ہیں جس میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ رمیز عزیز رنز بنانے والوں میں اسٹیٹ بینک کے ایک اور بیٹر ہیں جنہوں نے آٹھ میچوں میں 551 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بولنگ میں 19 سالہ محمد اسماعیل نے آٹھ میچوں میں 39 وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں تین مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں شامل ہیں۔

پی ٹی وی کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ ہم سب ٹورنامنٹ کے دلچسپ اختتام کے لیے تیار ہیں۔ ہماری ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر نوجوان کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کے اسکواڈ میں کچھ تجربہ کار کھلاڑی ہیں تاہم ہم ان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھاکر ٹائٹل جیتنے کے لیے تیار ہیں۔

سٹیٹ بینک کے کپتان عمر امین کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نے گروپ مرحلے میں پی ٹی وی کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم فائنل میں بھی اسی کارکردگی کو دوہرانے کی کوشش کریں گے۔ ہمارے بلے بیٹرز اور بولرزنے میدان میں کچھ اچھے نتائج دیے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی ایسا ہی کرے گی۔

پی ٹی وی اسکواڈ: عماد بٹ (کپتان) عبدالواحد، علی عثمان، عاقب لیاقت، فیصل اکرم، امام الحق، اسرار حسین، مہران سانول ، محمد شہزاد، محمد طحہ، محمد ابتسام، محمد محسن، سجاد علی، سلمان خان، شامل حسین، تیمور خان اور وقار حسین (وکٹ کیپر )

سٹیٹ بینک اسکواڈ: عمر امین (کپتان) ایمل خان، علی شان (وکٹ کیپر) فواد عالم، عمران بٹ، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد فیضان، محمد اسماعیل، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نیاز خان، رمیز عزیز، سلمان علی آغا، ثاقب خان ۔ سعود شکیل۔ سراج الدین۔عثمان صلاح الدین اور زاہد محمود۔

:سیشن اپ ڈیٹ
پہلا سیشن: شام ساڑھے 7 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے ۔
چائے کا وقفہ: رات ساڑھے 9 بجے سے رات 9 بج کر 50 منٹ۔
دوسرا سیشن: رات 9 بجکر 50 منٹ سے رات 11 بجکر 50 منٹ۔
رات کے کھانے کاوقفہ : رات 11 بج کر 50 منٹ سے رات ساڑھے 12 بجے ۔
تیسرا سیشن: رات ساڑھے 12 بجے سے رات ڈھائی بجے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں