
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ مقرر کیے جانے میں صرف دو روز باقی رہ گئے ۔اگرچہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے رجحان کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں نمایاں کمی کی صدائے بازگشت سنائی دے رہی ہے تاہم بعض حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی خواہش پر پٹرول ڈیزل نرخ پر لیوی ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرنے پر سنجیدہ دکھائی دے رہی ہے اگر ایسا ہوا تو پھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پائیں گے۔
پٹرولیم ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہر ماہ دو بار پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں ردوبدل کیا جاتا ہے ۔ حکومت کی طرف سے نظر ثانی شدہ نئے نرخ نامہ کا اعلان ہر مہینہ کی آخری اور 15 تاریخ کو کیا جاتا ہے اور عملدرآمد اگلے ہی روز یعنی یکم اور 16 تاریخ کو ہوتا ہے اور نیا نرخ نامہ جاری کرتے وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ردوبدل کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے ۔ عالمی ذرائع کے مطابق خام مال کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے مثبت اثرات پاکستان کی عوام تک پہنچ پائیں گے یا نہیں اس کا انحصار حکومت کی لیوی ٹیکس پالیسی پر بتایا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر کی کمی ہونے کا امکان ہے۔
پٹرول کی ایکس ڈیپوٹ قیمت جو اس وقت 255.63 روپے فی لٹر ہے، 14.16 روپے کی کمی کے بعد 241.47 روپے فی لٹر ہوجائے گی، جس سے صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔
ڈیزل کی قیمت جو اس وقت 258.64 روپے فی لٹر ہے، 8.70 روپے کی کمی کے ساتھ 249.94 روپے ہونے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر کی کمی ہونے کا امکان ہے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پٹرول کی ایکس ڈیپوٹ قیمت جو اس وقت 255.63 روپے فی لٹر ہے، 14.16 روپے کی کمی کے بعد 241.47 روپے فی لٹر ہوجائے گی، جس سے صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔
ڈیزل کی قیمت جو اس وقت 258.64 روپے فی لٹر ہے، 8.70 روپے کی کمی کے ساتھ 249.94 روپے ہونے کا امکان ہے۔