
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
بھارت کی بزدلانہ جارحیت کی سفارتی سطح پر پسپائی ۔ پاکستان کے مدلل پذیرائی ۔ ملک بھر میں پاک فوج ژندہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔ جس میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی اور پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں انڈیا کے رافیل جیٹ طیاروں کو کامیاب نشانہ بنانے کی ستائش کی گئی ۔ ملک کے طول و عرض میں نکالی گئی ریلیوں میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ملی نغموں کی دھن پر پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے ماحول میں ملی جوش و جذبہ دیدنی تھا ہم ایک ہیں ۔ پاک فوج قدم بڑھاؤ پوری قوم تمہارے ساتھ ہے۔ بھارت کو للکارا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھ لو پاکستان قوم کا اظہار یکجہتی یہ پیغام دے رہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کی سربراہی میں کچہری چوک سے گھنٹہ گھر تک نکالی جانے والی ریلی میں افسران وملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی پاک فوج سےاظہار یکجہتی کے لیے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد ،بھارت مردہ باد کے نعروں پر مشتمل پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے اس دوران شرکاء نے رات کی تاریکی میں پاکستانی نہتے معصوم شہریوں پرحملے اور بھارتی فوج کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور کہا کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پاک فوج نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دے کر بہادری کی تاریخ رقم کی ہے پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے حکومت اور پاک فوج ائندہ بھی بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہر دم تیار ہیں انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد کی پوری قوم بیدار ہے اور ملک کے دفاع کے لیے حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے پہلگام ڈرامے کی آڑ میں آبی دہشت گردی کی جو سازش تیار کی تھی پوری دنیا میں بھارت کۓ جھوٹ کا پول کھل گیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مودی کو بر وقت اور مؤثر جواب دینے پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم نے اج پاک فوج سے جس یکجہتی کا اظہار کیا ہے ان تاریخی لمحات کی مثال نہیں ملتی ۔
وزیر اعظم پاکستان اور قطر کے وزیر اعظم کا ٹیلیفونک رابطہ ۔ بھارتی بزدلانہ جارحیت بارے گفتگو۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر برائے خارجہ امور عزت مآب محمد بن عبدالرحمن بن جاسم بن جابر الثانی کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں چھ مقامات پر میزائل حملوں کو بلا اشتعال کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر بھارت نے بزدلانہ حملے کیا جس کے نتیجے میں بے گناہ 26 مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے اور چند مساجد کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اس جارحانہ کاروائی نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جہاں پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، وہیں پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری جانفشانی اور طاقت کے ساتھ دفاع کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد، انہوں نے بھارت کے الزامات کی غیر جانبدار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوتی اگر قطر اس کوشش میں شامل ہوتا ،تاہم، بھارت نے جارحیت کا خطرناک راستہ چنا جس سے اس کے غیر ذمہ دارانہ ریاستی رویے کا اظہار ہوتا ہے جس سے خطے میں امن اور امان کی صورتحال خراب ہوئی۔قطر کے وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیاء میں قیام امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ قطر خطے میں موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
بھارت کا بزدلانہ حملہ شرمناک ۔ علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرناک: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک فعل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت نہ صرف علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن یہ اپنی خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ ملکی سرحدوں کے دفاع میں تاریخی قربانیاں دی ہیں اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن جواب دینے کی پوری صلاحیت اور صلاحیت رکھتا ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور قوم کا ہر شہری اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔
بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں ہماری مساجد اور نہتے معصوم بچوں اورخواتین پر حملہ کر کے اپنی بزدلی اور اخلاقی پستی کا ثبوت دیا: جہانگیر خان ترین
جہانگیر خان ترین نے پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور نہتے شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں ہماری مساجد اور نہتے معصوم بچوں اورخواتین پر حملہ کر کے اپنی بزدلی اور اخلاقی پستی کا ثبوت دیا ہے، جو کہ انتہائی قابلِ مذمت اور قابلِ نفرت عمل ہے۔ جہانگیر خان ترین نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے اس جارحانہ اقدام کا بروقت اور مؤثر جواب دیتے ہوئے ان کے پانچ جنگی طیارے، متعدد ڈرون طیارے تباہ کر دیے جبکہ دشمن نے اپنے مورچوں پر سفید پرچم لہرا کر پسپائی اختیار کی اور اپنی شکست تسلیم کی۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ انشاء اللہ بھارت کو اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اسے یہ حملہ مہنگا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک غیرت مند اور خوددار قوم ہے، اور اپنی سالمیت، خودمختاری اور قومی وقار کی اس جنگ میں قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔نہتے شہریوں پر حملہ سنگین جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری کو اس جارحیت اور خطے کا امن تباہ کرنے کی سازش کا نوٹس لینا چاہیے. پاکستان اس اشتعال انگیزی کا مؤثر اور مکمل جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔