
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
سائن وے گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین محمد آصف خان نیازی نے بھارت کی بزدلانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعہ میں اپنی سکیورٹی نااہلی کو چھپانے والی بھارتی حکومت کو پاکستان نے پہلے سفارتی سطح پر ذلیل و رسواء کیا کہ اسے منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملی اور پاکستانی حدود میں شہری علاقوں پر وحشیانہ بمباری اور اس شب خون جارحیت میں معصوم بچوں خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا لیکن شاباش پاکستان فوج کو کہ بڑی سرعت سے جوابی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھارتی طیاروں کو کامیاب نشانہ۔ بناتے ہوئے مار گرایا اور لائن آف کنٹرول کے اس پار بھارتی بریگیڈ کو بھی کامیاب حملہ میں تباہ کر ڈالا ۔ محمد آصف خان نیازی نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت اور جوابی کارروائی میں پاک فوج کے ہاتھوں ٹھکائی نے بھارت کو ذلت و رسوائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔چیئرمین سائن وے گروپ آف کمپنیز کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اپنے روایتی تعصب کے ہاتھوں اندھا ہو کر پاکستان پر الزام تراشی کر رہا تھا اور پاکستان نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی فراخدلانہ پیشکش کر کے بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈہ کو بے نقاب کر دیا۔ سفارتی محاذ پر پسپائی اختیار کرنیوالے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کا اب پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔