پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ ​​بندی مفاہمت پر اتفاق کیا: وزیراعظم پاکستان کی آذربائیجان کے صدر سے گفتگو

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے خیر سگالی ٹیلی فون کال پر جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام سے ان کی بے پناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے۔ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر آذربائیجان کے برادر عوام کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے، جو ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ ​​بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ تاہم، انہوں نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیاد ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکشمیر کاز کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت پر صدر علیوف کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان آذربائیجان تعلقات پر وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور وقت کی آزمائش پر پورا اترنے والے برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس دوستی کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں آذربائیجان کی طرف سے 2 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر علیوف کو جلد پاکستان کا سرکاری دورے کی دعوت کی تجدید بھی کی۔ صدر علیوف نے دورے کی دعوت قبول کر لی۔ صدر علیوف نے پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے

  • Related Posts

    پاکستان کے دلکش پہاڑی مقامات سیاحوں پر بھاری پڑ گئے۔ صرف مئی اور جون میں 36سیاح فیملیز۔ دوست احباب لقمہ اجل بن گئے۔

    :محمد ندیم قیصر…

    تم ستم کرتے ہو یا کرشمہ! وفاقی حکومت بجلی بل سے ٹیلیویژن فیس مستقل ختم کر کے عوام پر گیس نرخ میں ہوشربا اضافہ کا بم گرا دیا۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *