بنگلہ دیش کے بنگ بندھو مجیب الرحمٰن کی تصویر کرنسی نوٹ سے آؤٹ ۔ بدھ مت مندروں اور فنون لطیفہ کی شاہکار تصاویر والے کرنسی نوٹ جاری۔

 

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

بنگلہ دیش کے بنگ بندھو مجیب الرحمٰن کی تصویر کرنسی نوٹ سے آؤٹ ۔ بدھ مت مندروں اور فنون لطیفہ کی شاہکار تصاویر والے کرنسی نوٹ جاری کردئیے گئے۔ تاہم فی الحال مجیب الرحمٰن کی تصاویر والے نوٹ بھی مارکیٹ میں زیر گردش رہیں گے۔ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد حکومت کے خاتمہ کے بعد ملک میں سیاسی و سماجی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں رواں مالی سال کے آخری مہینہ میں ایک اہم ترین انقلابی تبدیلی آئی ہے کہ بانی بنگلہ دیش کی تصویر کرنسی نوٹ سے ہٹا دی گئی ہے اور 54برسوں یعنی نصف صدی سے بھی زائد عرصہ بعد اب پہلی مرتبہ بابائے قوم بنگلہ دیش کی تصویر کی جگہ مندروں کی شاہکار تصویر نے لے لی ہے۔تاہم سرکاری طور پر یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے بانی کی خصوصیات والے موجودہ نوٹ اور سکے نئے نوٹوں کے ساتھ مارکیٹ میں زیر گردش رہیں گے۔ نئے کرنسی نوٹوں کی نقاب کشائی کی گئی تو اس میں بنگلہ دیش کی عوام کیلئے باپ کا درجہ رکھنے والے بانی مجیب الرحمان کی تصاویر کو مشہور آرٹ ورک اور آثار قدیمہ کی عکاس مندروں کی تصاویر سے تبدیل کیا گیا ہوا پایا گیا۔ بنگلہ دیش کے پہلے صدر مجیب الرحمٰن کی تصویر کو عقیدت و احترام کے ساتھ 1971ء سے بنگلہ دیش کے قیام کے ساتھ ہی ملک کی کرنسی نوٹوں اور سکوں پر جگہ دی گئی۔

بنگلہ کرنسی پر  بابائے قوم کی تصویر کی تبدیلی کا فیصلہ حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹتے ہی ہوا ۔ معزول رہنما پر فرد جرم عائد ہوتے ہی عملدرآمد کا آغاز ۔

نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت نے پچھلے سال بنگلہ دیشی کرنسی کو مرحلہ وار انداز میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا جس میں نئے انقلابی تبدیلیاں بھی منصوبہ کا حصہ بنائی گئی ہیجس میں ‘بنگلہ دیش کے تاریخی اور آثار قدیمہ’کو شامل کیا گیا تھا اور عملدرآمد ہوتے ہی 1000 روپے، 50 روپے اور 20 روپے کے نئے نوٹ مارکیٹ میں آئے جن میں ہندو اور بدھ مندروں اور مشہور آرٹ ورک شامل ہیں۔ مالیاتی حکام کے مطابق تمام مالیت کے بینک نوٹوں کے لیے نئے ڈیزائن متعارف کرائے جائیں گے۔ تاہم پہلا مرحلہ عید سے پہلے صرف یہ نئے مالیاتی نوٹ متعارف کروا دیئے گئے ہیں۔ نئے ترمیم شدہ کرنسی نوٹ ابتدائی طور پر ڈھاکہ میں بنگلہ دیش بینک کے مرکزی دفتر سے جاری کیے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کے بانی کی خصوصیات والے موجودہ نوٹ اور سکے نئے نوٹوں کے ساتھ گردش میں رہیں گے۔بنگلہ دیش بینک کے ترجمان عارف حسین خان کے مطابق نئی سیریز اور ڈیزائن کے تحت، نوٹوں میں کوئی انسانی تصویر نہیں ہوگی، بلکہ قدرتی مناظر اور روایتی نشانات کو دکھایا جائے گا۔ نئے نوٹ مرکزی بینک کے ہیڈ کوارٹر اور بعد میں ملک بھر میں اس کے دیگر دفاتر سے جاری کیے جائیں گے۔اشاعت کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے کہ نئے نوٹوں میں ہندو اور بدھ مندروں کی تصاویر، مرحوم زین العابدین کے فن پارے، اور قومی شہداء کی یادگار کی تصویریں ہوں گی – جن کا مقصد 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

دریں اثناء کرنسی نوٹوں پر مجیب الرحمٰن کی جگہ بدھ مندروں اور شاہکار فن پاروں والی تصاویر کی اشاعت کے حوالے سے پیشرفت ایسے وقت میں سامنے أئی ہے کہ جب بنگلہ دیش کے ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پر طلباء کی زیر قیادت مظاہروں کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن میں ان کے کردار پر فرد جرم عائد کی۔ معزول رہنما کے خلاف اجتماعی قتل کے الزامات لگائے گئے – استغاثہ نے حسینہ پر بغاوت کو بے رحمی سے دبانے کے لیے مکمل اختیار استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے عوامی لیگ کے سربراہ اور اس وقت کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال کے خلاف بھی نئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

  • Related Posts

    جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر پابندی ختم ۔ معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت میں دس سال سے زائد عرصہ پہلے بین کیا گیا تھا۔

    محمد ندیم قیصر…

    وزیراعظم شہباز شریف اورجمہوریہ تاجکستان کے صدر کا مشترکہ تاریخ، ثقافت اور جغرافیہ پر مبنی برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے جاری تعاون پر اطمینان کا اظہارـ

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *