جڑواں بھائیوں کی تین جوڑیوں نے خود کو حجاج کرام کی خدمت گذاری کیلئے وقف کردیا۔سکاؤٹنگ کے ذریعے خدمت انسانی کی عملی تربیت حاصل کی۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان

: تفصیلات

جڑواں بھائیوں کی تین جوڑیوں نے خود کو حجاج کرام کی خدمت گذاری کیلئے وقف کردیا۔ اس سال حجاج کرام کی خدمت گزاروں میں جڑواں بھائیوں کی تین ایسی جوڑیاں بھی شامل ہیں کہ جنہوں نے سکاؤٹنگ کے ذریعے خدمت انسانی کی عملی تربیت حاصل کی ہے۔ مکہ مکرمہ سے عرب نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سال سعودی عرب سکاؤٹس ایسوسی ایشن برائے حج کے زیر اہتمام پبلک سروس کیمپس میں سعودی جڑواں بھائیوں کی تین جوڑیاں اکٹھی ہوئی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ریاض کے الربیع محلے میں سول ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے اسکاؤٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے، یہ چھ نوجوان حاجیوں کی خدمت کے جذبہ سے سرشارہیں۔جڑواں بچے – حسام اور اسام سعید القرنی، عزام اور عمار سلیمان السلیمان، اور ولید اور مہند عبدالحکیم العتیبی حاجیوں کی خدمت کے عزم سے جڑے ہوئے ہیں۔

حسام اور عصام نے کہا کہ انہوں نے سکاؤٹنگ کو محض ایک صحت مندانہ سرگرمی کے طور پر نہیں بلکہ خدمت انسانی کے حقیقی جذبہ کے ساتھ شعوری طور پر اپنایا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پرورش اپنے ملک سے محبت کرنے کے لیے ہوئی ہے اور سکاؤٹنگ نے انہیں حجاج کی رہنمائی، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے، اور مختلف قسم کی امدادی سرگرمیاں انجام دینے کا راستہ دکھایا۔اور اب حجاج کرام کی خدمت گزاری کے دوران ہر لمحہ صبر، ہمدردی اور نظم و ضبط کا ایک نیا سبق ملا ہے۔

عزام اور عمار نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت گذاری کے خوشگوار تجربہ نے ان کے رشتے کو مزید مضبوط بنا دیا ہے،انہوں نے فخریہ لہجہ میں کہا کہ ہم ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں، لیکن حج کے ماحول اور کاموں کے دباؤ میں، ہم نے تعاون اور باہمی انحصار کی نئی جہتیں دریافت کی ہیں۔
ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہیں، ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں، اور ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ حاجیوں کے آرام کے لیے ہوتا ہے، جسے ہم اپنا مہمان سمجھتے ہیں۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔

ولید اور مہند عبدالحکیم العتیبی نے احساس تفاخر کے ساتھ خدمت گذاری کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت گزاری نے ہماری زندگی کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نہ صرف خدمت کر رہے ہیں، بلکہ یہ بھی سیکھ رہے ہیں کہ کس طرح لاکھوں افراد کے درمیان سکون سے کھڑے رہنا ہے، شکریہ کی توقع کیے بغیر کیسے پہل کرنا ہے، اور یہی سکاؤٹنگ کی بہترین تربیت ہے
جڑواں بھائیوں کی ان تینوں جوڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انسانی خدمت گزاری کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی ایک ساتھ انجام دیں گے۔

 

  • Related Posts

    پاک ملائیشیا وزراء اعظم کا عیدالاضحی پر ٹیلیفونک رابطہ۔ باہمی رواداری تعلقات کے فروغ کا عزم۔ غزہ میں قیام امن کے لیے بھی دعا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    جنیوا میں پاکستان اور فلسطین وزراء کی ملاقات ۔فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ:

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *