مناسک حج کی تکمیل ۔ خانہ کعبہ میں لاکھوں حجاج کرام ۔ منی سے روانگی کا وقت آ گیا۔دنیا بھر میں ملت اسلامیہ کے عید الاضحیٰ کے اجتماعات

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

مناسک حج کی تکمیل کے آخری مرحلہ میں خانہ کعبہ میں لاکھوں حجاج کرام کی آمد لبیک اللہم لبیک کی روح پرور گونج میں زیارت کعبہ کا شرف حاصل کیا جا رہا ہے ۔ رات کو منی میں قیام لازمی لیکن روانگی کا وقت بھی آ گیا ہے۔ سعودی عرب اور عرب ریاستوں سمیت دنیا بھر میں ملت اسلامیہ کے عید الاضحیٰ کے اجتماعات کا سلسلہ جو جمعہ مبارک کے روز سے شروع ہوا تھا وہ پاکستان۔ بنگلہ دیش ۔ ایران ۔ افغانستان بھارت اور برصغیر ۔ ایشیاء ۔یورپ کے دیگر ممالک میں ہفتہ کے روز عید کے پہلے روز اور نماز اجتماعات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی عید کے دوسرے تیسرے روز بھی ہوتی رہے گی۔ منی میں آٹھویں شب سے مقیم عازمین حج جو کہ وقوف عرفات کے بعد حاجی کے خوش قسمت مقام تک پہنچ چکے ہیں ان کی منی سے روانگی 9 جون کو ہو گی ۔ منی میں قیام کے دوران مناسک حج کے سلسلہ میں وقوف عرفات۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازوں کی ادائیگی ۔شب بسری شیاطین کو اگلے تین روز کنکریاں مارنے کیلئے مزدلفہ سے کنکریاں چننا اور پھر وہاں سے علی الصبح جمرات کو روانگی اور بڑے شیطان کو کنکریاں مارنا۔ دسویں ذی الحج کو قربانی کے بعد سر کے بال۔منڈوانا اور زیارت کعبہ کیلئے جانے کے مقدس اعمال مذہبی جوش و خروش کے ساتھ انجام دیئے گئے۔

پاکستان سمیت برصغیر بھر میں عید الاضحی کی رونق قربانی کے گوشت والی دعوتوں سے دوبالا۔

پاکستان سمیت برصغیر بھر میں عید الاضحی سات جون بروز ہفتہ کو منائی گئی نماز عید کے اجتماعات سورج طلوع ہوتے ہی پونے چھ بجے سے شروع ہو گئے۔ گھروں میں قربانی کا سلسلہ شام ڈھلنے تک جاری رہا۔ پہلے روز قصابوں کے نخرے اور مول تول دونوں آسمانوں پر رہے۔ اناڑی قصاب نے بھی چاندی کمائی۔ گھروں میں دوپہر کلیجی دل گردے چانپوں کی دعوت اڑائی گئی تو ڈنر میں باربی کیو نائٹ منائی گئی۔ عزیز و اقارب ۔ دوست احباب قربانی کے گوشت سے مٹن بیف پلاؤ ذائقہ سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ شام کو پارکوں تفریحی مقامات پر بھی فیملیز کا رش رات گئے تک رہا۔

  • Related Posts

    پاک ملائیشیا وزراء اعظم کا عیدالاضحی پر ٹیلیفونک رابطہ۔ باہمی رواداری تعلقات کے فروغ کا عزم۔ غزہ میں قیام امن کے لیے بھی دعا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    جڑواں بھائیوں کی تین جوڑیوں نے خود کو حجاج کرام کی خدمت گذاری کیلئے وقف کردیا۔سکاؤٹنگ کے ذریعے خدمت انسانی کی عملی تربیت حاصل کی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *