اللّٰہ کے مہمانوں کی راحت کیلئے کوشش جاری رکھیں گے:سعودی ولی عہد حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار

: محمد ندیم قیصر

: تفصیلات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں سال کے حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار کر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کو آرام راحت پہنچانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔اس سال حج کے سیزن کی کامیابی کو سراہتے ہوئے اس کا سہرا دو مقدس مساجد اور ان کی زیارت کرنے والے عازمین کی خدمت کے لیے مملکت کے جاری عزم کو دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے تہنیتی پیغام میں رواں برس کے حج سیزن کی کامیابی کو سراہتے ہوئے اس کا کریڈٹ دو مقدس مساجد اور ان کی زیارت کرنے والے عازمین کی خدمت کے لیے مملکت کے جاری عزم کو دیا۔
ولی عہد نے مزید کہا کہ “آج ہم نے اللّہ تعالیٰ کے مہمانوں کی خدمت میں جو مسلسل کامیابی دیکھی ہے وہ دو مقدس مساجد، مقدس مقامات اور ان کے زائرین کی خدمت میں ہمارے مبارک ملک کی کوشش کا نتیجہ ہے۔ہم اللہ کے مہمانوں کو راحت فراہم کرنے کی تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔

دریں اثناء مینا پیلس میں رائل کورٹ میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں بھی ایسے ہی تاثرات کا اظہار کیا۔ اس اجتماع میں اعلیٰ شہزادے، مملکت کے مفتی اعظم، اعلیٰ عہدے دار، حج آپریشن میں شامل فوجی کمانڈرز اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے مہمان شریک تھے۔ولی عہد نے تمام شعبوں میں سرکاری ملازمین اور رضاکاروں کی لگن کی بھی تعریف کی۔

  • Related Posts

    سندھ طاس معاہدہ کی عملی خلاف ورزی۔بھارت نے چناب کے پانی کا رخ موڑنے کے لیے پری فزیبلٹی سٹڈی شروع کر دی۔

    : محمد ندیم…

    مناسک حج کی تکمیل ۔ خانہ کعبہ میں لاکھوں حجاج کرام ۔ منی سے روانگی کا وقت آ گیا۔دنیا بھر میں ملت اسلامیہ کے عید الاضحیٰ کے اجتماعات

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *