ایران کا بھرپور جوابی حملہ۔ تل ابیب بیلسٹک میزائلوں سے لرز اٹھا ۔ ایرانی مردوخواتین کا جشن۔ تہران ایئر پورٹ پر دھماکہ

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ایران کے جوابی حملہ سے اسرائیل کا اہم شہر تل ابیب لرز اٹھا۔متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ہفتے کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران کے ایئرپورٹ پر زور دار دھماکہ اور کے بعد شعلے بلند ہونے کی بھی اطلاع ہے اسرائیلی عسکری ذرائع نے ایرانی طیارے کے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ساحلی شہر ایلات میں ایرانی طیارے کی دراندازی کے باعث شہر میں ہنگامی سائرن بجائے جا رہے ہیں۔دوسری جانب بیلسٹک میزائل کے جوابی حملہ کے بعد ایران میں جشن کا سامان ایرانی عوام کا جشن۔ مردوخواتین ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے ہوئے سڑکوں پر۔ نکل آئے اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملہ سے خطہ میں پیدا شدہ کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔ ایران نے اپنا ٹھوس مؤقف پیش کر دیا۔ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو اپنے بقاء کیلئے خطرہ کا راگ الاپتا رہا۔ دوسری جانب اردن ۔لبنان اور سعودی عرب نے بھی اپنی سرحدوں پر سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔ اسرائیلی حملہ کے بعد بھارت کی فضائی مشقوں کی اطلاع پر پاک فضائیہ ہمہ وقت مستعد اور غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔
ایران کے جوابی حملہ میں اگرچہ ہلاکتیں نہیں ہوئی ہیں لیکن اسرائیل کے میڈیا نے اعتراف کیا کہ ایران کا تابڑ توڑ جوابی حملہ اس قدر شدید تھا کہ اسرائیل کا دفاعی نظام ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہا اور تل ابیب میں بوسیع پیمانے پر بھاری تباہی ہوئی اور زور دار دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے مطابق اسرائیل پر ایک سو سے زائد میزائل پھینکے گئے اسرائیلی عسکری ذرائع نے ان میزائل کی تعداد کم ہونے اور بیشتر کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا۔تہران کے مہرآباد ایئر پورٹ پر زور دار دھماکے اور شعلے فضاء میں بلند ہونے کو ایرانی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا اور اس رپورٹ کے حوالے سے دیگر غیر ملکی خبر رساں ایجنسیاں بھی تہران کے مہر آباد ایئر پورٹ پر زور دھماکہ کے بعد شعلوں کی خبر دے رہی ہیں۔

کشیدگی روکنے کا وقت آ گیا۔ اقوام متحدہ ۔یورپی یونین کا ردعمل۔ سلامتی کونسل میں اسرائیل کی اپنی دفاع کی دہائی۔

ایران کے بھرپور جوابی حملہ کے بعد اقوام متحدہ اور یورپی یونین کا ردعمل آگیا جس میں انہوں نے کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا ہے یہ ردعمل باقاعدہ کسی فورم کی بجائے سوشل میڈیا کے ذریعے دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایکس کا پلیٹ فارم استعمال کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی بمباری. تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے نے کشیدگی میں اضافہ کیا اب اسے روکنے کا وقت آ گیا ہے، انہوں نے کشیدگی کے خاتمہ کیلئے امن اور سفارت کاری کا راستہ اپنانے پر زور دیا۔

یورپی یونین کمیشن کی خاتون صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اسرائیل کے بلااشتعال اور ایران کے بھرپور جوابی حملہ کے بعد اپنے ردعمل میں سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ کہ انہوں نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے جاری صورتحال کے بارے میں بات کی ہے۔اور میں نے اسرائیل کے اپنے دفاع اور اپنے لوگوں کی حفاظت کے حق کو دہرایا۔ ساتھ ہی ساتھ، علاقائی استحکام کا تحفظ بھی ضروری ہے۔ وہ فریقین پر زور دیتی ہیں کہ وہ ’زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کو کم کریں۔

اسرائیل نے سلامتی کونسل میں اپنی اشتعال انگیزی کا جواز دفاع حکمت عملی قرار دیا۔ اسرائیلی حملے وحشیانہ مجرمانہ : ایران کا ٹھوس مؤقف۔

ایران کے مطالبہ پر طلب کیے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل نے اپنی اشتعال انگیزی کا جواز دفاعی حکمت عملی بتایا تو ایران نے اپنے ٹھوس موقف میں اسرائیلی حملے کو وحشیانہ اور مجرمانہ قرار دیا۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنے ملک کی تباہی کو روکنےکے لیے کام کر رہا ہے۔ اسرائیل کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کر کے اپنی تباہی کو بچانا ہے۔ایران نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی حملوں کو وحشیانہ اور مجرمانہ قرار دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے مندوب امیر سعید ایراونی نے ٹھوس مؤقف پیش کیا کہ اسرائیل نے ایران پر اپنے وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں میں جوہری تنصیبات، شہری انفراسٹرکچر اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں اب تک 70 سے زائد معصوم افراد شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں –

  • Related Posts

    پاکستان نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کی مسلط کردہ جارحیت کے خلاف ایران کے وعدہ صادق سوم مشن کی حمایت کردی۔ پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری۔ 7 بین الاقوامی پروازیں منسوخ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    امریکہ ایران سفارتی مذاکرات سے قبل اسرائیل کا ایران پر حملہ: متعدد ایٹمی سائنسدان کے شہید ہوئے: ایرانی میڈیا۔امریکہ نے حمایت ۔ پاکستان نے مذمت کر دی۔ جوابی ڈرون حملے۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *