ایران کے تابڑ توڑ حملے جاری ۔اسرائیل کا ایک اور اہم مخالف سپہ سالار کی شہادت کا دعویٰ ۔ ٹرمپ کے جی سیون اجلاس کو اچانک ادھورا چھوڑنا نے نئے خدشات کو جنم دے دیا ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ایران کے تابڑ توڑ حملے جاری ۔اسرائیل نے ایک اور اہم مخالف سپہ سالار کی شہادت کا دعویٰ کردیا ۔ امریکی صدر ٹرمپ کے جی سیون اجلاس کو اچانک ادھورا چھوڑنے اور اپنے وطن کو روانگی نے نئے خدشات کو جنم دے دیا ۔ایران اسرائیل میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملوں کا موضوع کینیڈا میں جاری عالمی رہنماؤں کے جی سیون اجلاس کا ہاٹ ایشو رہا لیکن امریکی صدر ٹرمپ کی تین روزہ اجلاس کے مکمل ہونے اور مشترکہ اعلامیہ کے اجراء سے قبل اچانک وطن واپسی نے کئی مشرق وسطی کے جنگ سے گرم ماحول کے بارے میں تشویش ناک سوالات کو جنم دے دیا۔ دوسری جانب ایران کی طرف سے اسرائیل پر تازہ ترین حملے کی گونج باقی تھی کہ اسرائیل نے یہ دعویٰ کردیا کہ گزشتہ شب کے حملہ میں ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے نئے کمانڈر علی شادمانی کع بھی شہید کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی دعویٰ کی مزید تفصیلات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی شب کو تہران پر کیے گئے فضائی حملے میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی مرکزی عمارت کے علاوہ خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے نئے کمانڈر میجر جنرل علی شادمانی کو بھی نشانہ بنایا گیا اور وہ شہید کر دیئے گئے۔کمانڈر میجر جنرل علی شادمانی نے ایرانی فوج کے اہم سپہ سالاروں میں سے ایک اور ایران کے رہبر آیت اللہ علی خامنائی کے قریبی مصاحب میں شمار کیے جاتے تھے۔

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر ایرانی مسلح افواج کا اعلیٰ ترین آپریشنل ادارہ ۔

ایران اسرائیل کے درمیان جاری چند روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی طرف سے ایران کے اہم ترین عسکری سپہ سالاروں اور ذہین و فطین ایٹمی سائنسدانوں کو فضائی حملوں میں شہید کیا گیا ۔یہ حملے ایران کے اہم ترین عسکری اور ایٹمی مراکز پر کیے گئے تھے لیکن ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
اس حوالے سے موصولہ معلومات کے مطابق خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر جنگی اور بحرانی حالات میں پاسدارانِ انقلاب، وزارت دفاع اور دیگر سکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ کار کا اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس اہم ترین مرکز کی کمان سنبھالے ہوئے میجر جنرل علی شادمانی کو چار روز گزرے تھے کہ اسرائیل فوجی ذرائع نے ان کی شہادت بارے دعویٰ جاری کردیا میجر جنرل علی شادمانی کو ذاتی قریبی حلقوں میں ہمدانی بھی کہا جاتا تھا کیونکہ ان کی جائے پیدائش ایران کے اہم شہر ہمدان میں ہوئی تھی ان کے پیشرو غلام علی راشد نے بھی چار روز قبل 13 جون کو جام شہادت نوش کیا تھا۔ جس کے ایران کے رہبرِ اعلیٰ نے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔ایران اسرائیل کے درمیان جاری چند روزہ جنگ میں اب تک ایران کی اہم ترین عسکری و ایٹمی شخصیات کے علاوہ میں 224 معصوم ایرانی شہریوں کے شہید ہونے اور اسرائیل میں 24 ہلاکتوں کی دعوے کیے گئے ہیں ۔

ٹرمپ کو جی سیون اجلاس کیوں ادھورا چھوڑنا پڑا؟ ـ ایران اسرائیل جنگ کے پس منظر میں نئے خدشات سر اٹھانے لگے۔

ٹرمپ کو کینیڈا میں جاری اہم عالمی رہنماؤں کے فورم جی سیون کا اہم ترین تین روزہ اجلاس کیوں ادھورا چھوڑنا پڑا؟ ـ ایران اسرائیل جنگ کے پس منظر میں نئے خدشات سر اٹھانے لگے۔ اس حوالے سے مزید بتایا جارہا ہے کہ امریکی صدر نے صرف تین روزہ اجلاس مکمل ہونے کا انتظار نہیں کیا بلکہ کینیڈا سے روانہ ہوتے وقت ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سچویشن روم میں تیار رہنے کی ہدایت بھی کی تھی اس لیے جی سیون اجلاس کو اچانک سے ادھورا چھوڑنے اور اپنے وطن کو روانگی اور ایران کے دارالحکومت تہران میں مقیم ایک کروڑ کے لگ بھگ شہریوں کو انخلاء کے امریکی صدر کے مشورہ پر ٹرمپ کے اس فیصلہ کو غیر معمولی قرار دیا گیا۔ ٹرمپ کی جی سیون اجلاس مکمل ہونے سے ایک روز قبل امریکہ روانگی بارے یہ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں کہ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی بدترین جنگی صورتحال میں جی سیون اجلاس کے اس متفقہ مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کرنے سے گریز پالیسی بھی ہے کہ جس میں ایران اسرائیل کو بدترین جنگی صورتحال کو کنٹرول کرنے۔ باہمی کشیدہ امور کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا جانا ہے۔ دریں اثناء اس مشترکہ اعلامیہ کے مسودے میں توانائی سمیت عالمی منڈی کے استحکام، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو تسلیم کرنے کی شقیں شامل ہیں۔کینیڈین اور یورپی سفارت کاروں نے تصدیق کی ہے کہ جی-7 اجلاس کے دوران اس تنازع پر بات چیت جاری ہے ۔ کینیڈا کی میزبانی میں جاری جی سیون اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا، امریکہ، فرانس، اٹلی، جاپان، جرمنی، برطانیہ اور یورپی یونین سمیت کئی دیگر ممالک کے سربراہان شریک ہیں ۔

  • Related Posts

    اسرائیل کی جارحیت سے خطہ تشویشناک صورتحال سے دوچار ۔ پاکستان اور ترکیہ کا اتفاق۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کی مسلط کردہ جارحیت کے خلاف ایران کے وعدہ صادق سوم مشن کی حمایت کردی۔ پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری۔ 7 بین الاقوامی پروازیں منسوخ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *