عاصم منیر جنگ بندی کیلئے آپ کا شکریہ ۔ آپ کے ساتھ ملاقات میرے لیے باعث اعزاز۔ ٹرمپ کا فیلڈ مارشل پاکستان کو میڈیا کے روبرو خراج تحسین ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

امریکہ کے صدر ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ استقبالیہ دینے کے بعد میڈیا کے روبرو ہوئے تو انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران جنگ بندی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کو بھی وہ یہ مشورہ دے چکے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں تجارت کرو۔ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل پاکستان کے درمیان ملاقات کو میڈیا فری سیشن کا درجہ دیا گیا تھا ۔ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے جب اکیلے میڈیا کا سامنا کیا تو ان سے ایران اسرائیل جنگ اور پاکستان کے اصولی موقف کے علاوہ امریکہ کی توقعات سے متعلق بھی استفسار کیا گیا۔ٹرمپ نے برملا کہا کہ وہ یعنی فیلڈ مارشل پاکستان ایران کے بارے میں بہتر جانتے ہیں انہوں نے جنگ بندی کے سلسلے میں پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ بھارت وزیراعظم مودی کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ مودی ایک لاجواب شخص ہیں اور امریکہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنیوالا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی صلاحیت رکھتے ہیں ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں تجارت ہونی چاہئے اس لیے انہوں نے ان دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کروائی تھی
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے پاکستانی فوجی سپہ ہیں کہ جن کے ساتھ کسی بھی امریکی سربراہ ون آن ون ملاقات کی ہے ۔ ان سے پہلے جنرل ایوب اور جنرل مشرف نے جب اپنے اپنے دور حکومت میں اس وقت کے امریکی سربراہان سے ملاقات کی تھی تو اس وقت وہ پاکستان کے عسکری سربراہ سے زیادہ صدر مملکت کی حیثیت سے ملنے گئے تھے ۔

  • Related Posts

    ایران کے تابڑ توڑ حملے جاری ۔اسرائیل کا ایک اور اہم مخالف سپہ سالار کی شہادت کا دعویٰ ۔ ٹرمپ کے جی سیون اجلاس کو اچانک ادھورا چھوڑنا نے نئے خدشات کو جنم دے دیا ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    اسرائیل کی جارحیت سے خطہ تشویشناک صورتحال سے دوچار ۔ پاکستان اور ترکیہ کا اتفاق۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *