32

گھریلو رنجش پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، ملزم شوہر مدنی 24 گھنٹے میں گرفتار

گھریلو رنجش پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، ملزم شوہر مدنی 24 گھنٹے میں گرفتار

ملتان(سدرہ فاروق)

تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں گھریلو رنجش کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

واقعہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ پرانی بکر منڈی میں پیش آیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 4038/25 بجرم 302/34 ت پ درج کر کے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔

مقتولہ اور ملزم کے درمیان شادی کو تقریباً 15 تا 16 سال کا عرصہ ہو چکا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا، جس کی بنا پر دونوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا اور ملزم نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملتان پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملزم شوہر کو تھانہ صدر جلالپور کے علاقے شاہ پور لماں سے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے جبکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں