ذیشان ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کا معاملہ ،ساتھیوں کی فائرنگ سے قتل والا فقرہ نامنظور
ملتان( سدرہ فاروق)
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل،جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال،نائب صدر حافظ شعیب قریشی اور فنانس سیکرٹری حنفیہ عباس بخاری نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہمراہ ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کی وہاڑی پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف پریس کانفرنس میں ملزمان کی گرفتاری تک احتجاجی تحریک چلانے کے سلسلہ میں بتایا کہ کل 4دسمبر 2025بروز جمعرات کو ہائیکورٹ بار ملتان میں جنوبی پنجاب کی بارز کا نمائندہ اجلاس منعقد ہوگا
اسی طرح کل جنوبی پنجاب کی تمام بارز میں احتجاجی اجلاس منعقد ہونگے اور ریلیاں نکالی جائیں گی
کل کے جنوبی پنجاب کنونشن میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں پنجاب بھر میں اس پر عمل کیا جائے گا اگر آئی جی پنجاب کے دفتر کے گھیرائو اور لاہور ہائیکورٹ کے سامنے دھرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس پر فورا عمل ہوگا
اب ہم وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے وکلاء اپنی جان و مال کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور کریں گے جنوبی پنجاب بارز کا کنونشن ہی انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا
صحافی کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ مذاکرات صرف اور صرف ملزمان کی گرفتاری پر ہی ہونگے اور مقتول کے بھائی اور ان کے اہل خانہ پر درج جعلی مقدمات بھی فورا ختم کئے جائیں مقرول کے بھائی کو فورا رہا کیا جائے ۔