69

پنجاب میں بدترین سیلاب کے باعث متاثرہ کسان برادری کیلئے فی ایکڑ 20 ہزار روپے کے حساب سے سرکاری امدادی پیکیج کی منظوری

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پنجاب میں بدترین سیلاب کے باعث متاثرہ کسان برادری کیلئے فی ایکڑ 20 ہزار روپے کے حساب سے سرکاری امدادی پیکیج کی منظوری دے دی گئی٬ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے منظور کیے گئے اس ریلیف پیکیج بارے ملتان میں منعقدہ محکمہ زراعت کےایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بریفنگ دی گئی٬ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت اس اہم اجلاس میں کپاس، دھان، کماد اور فیلڈ میں موجود دیگر فصلوں کی موجودہ صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور آگاہ کیا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بدترین سیلاب کے دوران فصلوں کے نقصان کے ازالہ کیلئے 20 ہزار روپے فی ایکڑ مالی امداد کی منظوری دے دی ہے٬اجلاس کو بتایا گیا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ  اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔
کراپ رپورٹنگ سروس کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 26 لاکھ 50 ہزار روئی کی گانٹھوں کے برابر پھٹی کی چنائی ہو چکی ہے ٬ گذشتہ برس اسی عرصہ کے دوران 18 لاکھ 46 ہزار گانٹھوں کے برابر پھٹی کی چنائی ہوئی تھی٬ سیلاب سے نقصانات کے سروے کے لیے 2 ہزار سے زائد ٹیمیں فیلڈ میں مصروفِ عمل ہیں٬ محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز کے فلڈ ریسکیو، ریلیف اور بحالی آپریشنز میں فعال کردار کو قابلِ ستائش قرار دیا٬ پنجاب حکومت نے فصلوں کے نقصان کے ازالہ کیلئے 20 ہزار روپے فی ایکڑ مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ گندم کی کاشت کے لیے ہدف کے حصول بارے جامع ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہےاور اس سلسلے ڈیڑھ ہزار (17 سو) سے زائد نئے انٹرنیز نے فیلڈ میں عملی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، جس سے زرعی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت پنجاب چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر عامر رسول، ڈاکٹر ساجدالرحمان، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد انجم علی، ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ، کاٹن گروور سید حسن رضا، خالد محمود کھوکھر سمیت محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں