: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
چیف منسٹر پوزیشن ہولڈرز میٹرک اور انٹر میڈیٹ پہلے سالانہ امتحان 2025 کی لیپ ٹاپ ایوارڈز تقریب تعلیمی بورڈ ملتان کے جوبلی ہال میں منعقد ہوئی ۔ پوزیشن ہولڈرز خوشی سے نہال تھےمہمان خصوصی محمد سلمان نعیم ایم پی پنجاب تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺسے کیا گیا۔ محمد سلمان نعیم نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی یہ سکیم محنتی طلباء کی حوصلہ افزائی کی ایک شاندار مثال ہے۔ لیپ ٹاپ صرف ایک انعام نہیں بلکہ علم و تحقیق کے نئے دروازے کھولنے کی کنجی ہے۔ پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ، ڈیجیٹل لرننگ اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ پوزیشن ہولڈرز طلباء ہمارا فخر ہیں، جو آنے والے وقت میں ملک و قوم کی قیادت کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کا ہر نوجوان تعلیم، مہارت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں سب سے آگے ہو۔ محنتی طلبہ کو جتنی سہولیات ممکن ہوں دینی چاہیے ہمارے ملک میں سکل ایجوکیشن کی کمی ہے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں کام۔کرنا چاہیے۔
سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قرشی نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ یہ لیپ ٹاپس حکومت پنجاب کی تعلیم دوستی اور طلباء کی محنت کے اعتراف کی روشن مثال ہیں۔ ہماری نوجوان نسل ہی ملک کا حقیقی سرمایہ ہے، جنہیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ پوزیشن ہولڈر طلباء نے اپنی محنت، لگن اور قابلیت سے اپنے والدین، ادارے اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔ پوزیشن ہولڈر طلباء نے اپنی محنت، لگن اور قابلیت سے اپنے والدین، ادارے اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ طلباء اپنی علمی سفر کو جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔
حکومت پنجاب، خصوصاً وزیر اعلیٰ پنجاب کےشکر گذار ہیں کہ انہوں نے تعلیم کے میدان میں ایک مثبت اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ ان وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھا کر خود کو علم و ہنر کے میدان میں آگے لے جائیں۔ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اب سے پہلے صرف بورڈ میں ٹاپ کرکے پہلے نمبر پر آنے والے طالبعلم کو لیپ ٹاپ دیا جاتا تھا ، اب تینوں پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے 36 طلبہ وطالبات اور 17 میٹرک طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر سلطان نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات قوم کا فخر اور ہمارا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم پروگرام تعلیم سے وابستہ نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کا شاندار قدم ہے۔ یہ لیپ ٹاپ صرف ایک انعام نہیں بلکہ اعتماد اور محنت کا اعتراف ہے۔ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور حکومت پنجاب نوجوانوں کو علم و ہنر کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ آخر میں انہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ طلباء ملک و قوم کا نام روشن کریں۔