: محمد ندیم قیصر (ملتان
: تفصیلات
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے٬ داخلہ فیس جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہو چکا٬ امتحانات کا آغاز 25 اکتوبر سے ہو گا٬اس موقع پر طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لیے گائیڈ لائن پر جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق دوسرے سالانہ امتحان ( سپلیمنٹری) 2025ٔ میں وہ تمام طلباء شرکت کے اہل ہیں جو فریش، فیل یا کمبائنڈ امیدوار کے طور پر امتحان دینا چاہتے ہوں۔
یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ دو یا زیادہ مضامین میں سپلی ہو تو بھی سپلیمنٹری امتحان میں شامل ہو سکتے ہیں، فیل نہیں کہلائیں گے۔پہلے سالانہ امتحانات میں جو طلبہ و طالبات پریکٹیکل میں فیل ہوئے یا غیر حاضر رہے، وہ صرف پریکٹیکل کا امتحان دے سکتے ہیں۔ طلباء کس کس مضمون میں سپلی امتحان دے سکتے ہیں؟ اس حوالے سے رہنمائی دی گئی ہے کہ جو طلبہ و طالبات پارٹ ون، پارٹ 2 یا صرف پریکٹیکل میں سے کسی بھی ایک یا زائد مضامین کا انتخاب کر کے امتحان دے سکتے ہیں۔
پریکٹیکل دوبارہ دینے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ صرف سپلی کی صورت میں پریکٹیکل نمبر وہی شمار ہوں گے، البتہ اگر طلبہ و طالبات پریکٹیکل بھی امپروو کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے داخلہ فارم میں اس کا انتخاب کیا تھا وہ پریکٹیکل دے سکیں گے٬
مارکس امپروومنٹ کے لیے کتنے مواقع دیئے جانے کی بابت رہنمائی دی گئی ہے کہ چار مواقع دیئے جائیں گے جو چار سال کے عرصہ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ ہائر ایجوکیشن سے پہلے ہوں۔ پہلے امتحان کے میں حاصل کردہ نمبروں کےمقابلے میں امپروومنٹ امتحان میں نمبر کم آ نے کی صورت میں پرانا رزلٹ برقرار رہے گا، کم نمبر لاگو نہیں ہوں گے٬۔
انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات میں نمبروں کی ری چیکنگ اور قواعد و ضوابط بارے أگاہی دی گئی ہے کہ رزلٹ اعلان کے 15 دن کے اندر آن لائن ری چیکنگ کی درخواست دی جا سکے گی، جس میں یہ چیک کیا جائے گا کہ مارکس کی دوبارہ گنتی کی جائے گی٬ کوئی سوال چیک ہونے سے رہ تو نہیں گیا
– معروضی (ایم سی کیوز) کے نمبر شامل کیے گئے یا نہیں.! ری چیکنگ کروانے میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات کو پیشگی طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ
ری چیکنگ کے 98 فیصد کیسز میں ری چیکنگ سے نمبر نہیں بڑھتے۔ محض ایک سے دوفیصد طلبہ کے نمبرز میں تبدیلی آتی ہے اور ہاں اگر اعلان کیے گئے حاصل کردہ نمبر بڑھ جائیں تو ری چیکنگ فیس واپس کر دی جاتی ہے۔
اگر کسی مضمون کے آگے سٹار کی علامت بارے آگاہ کیا گیا ہے کہ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ طلبہ و طالبات کو رعایتی نمبر دے کر پاس کیا گیا ہے۔ ڈگری جاری ہو جائے گی، تاہم اس رعایتی نمبرکو ختم کروانے کیلئے متعلقہ مضمون کا امتحان دوبارہ دینا ہوگا٬ سٹار کے نشان کی علامت رعایتی نمبروں کے ساتھ امتحان پاس کرنے کے لیے بھی نمبروں کی ایک خاص حد مقرر کی گئی ہے جو مخصوص حالات میں پانچ سے 9 نمبروں تک ہو سکتی ہے۔