61

سوشل میڈیا کی نشان دہی کر کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کا گردیزی مارکیٹ میں سکول کے باہر پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر پر نوٹس

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

سوشل میڈیا کی نشان دہی پر کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے گردیزی مارکیٹ میں سکول کے باہر پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی جگہ کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے تاکہ شہریوں،خصوصاً خواتین اور طالبات کی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان کمشنر کے مطابق پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر ایک عوامی فلاحی منصوبہ ہے اور اس نوعیت کے منصوبے شہر کی بنیادی ضرورت ہیں۔ گردیزی مارکیٹ میں جاری تعمیر کی جگہ کو تبدیل کر کے سکول کے گیٹ سے 80 فٹ کے فاصلے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گردیزی مارکیٹ میں خواتین خریداروں کی بڑی تعداد روزانہ آتی ہے، اس لیے ان کی سہولت اور بہتر سینیٹیشن کے پیش نظر جدید معیار کے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ یہ واش رومز صرف خواتین کے استعمال کے لیے مخصوص ہوں گے اور پردے کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ترجمان کمشنر ملتان ڈویژن نے کہاکہ واش رومز کے عقب میں سکول کے اندر کوئی کلاس روم موجود نہیں، جب کہ نیا مقام گردیزی مارکیٹ کے عین وسط میں واقع ہے تاکہ تمام شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔
کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مبشر الرحمن اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال خان نے موقع کا دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں