
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2025ء کا اعلان کردیا جس کے تحت پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا جو سرکاری اور نجی شعبہ میں مساوی بنیاد پر ففٹی ففٹی مختص کردیا گیاہے سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان ہو گا ۔سرکاری سکیم کے لیے حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی۔ قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کروانا لازم ہے۔ 55 ہزار روپے قربانی کے بھی وصول کیے جائیں گے۔
سرکاری و نجی حج سکیموں کے لیے 89 ہزار 605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ سرکاری حج سکیم میں سپانسر شپ سکیم میں پانچ ہزار نشستیں مختص کی جائیں گی۔ سپانسر شپ سکیم میں شمولیت کے لیے بینکنگ چینل کے ذریعے بیرون ملک سے زر مبادلہ بھجوانا لازم ہو گا۔ ’نجی حج سکیم میں سپانسر شپ سکیم کے لیے 30 ہزار نشستیں مختص ہوں گی سرکاری سپانسر شپ سکیم ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کے اصول پر ہو گی اور انہیں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
سپانسر شپ سکیم کے ذریعے جمع شدہ زرِ مبادلہ صرف اور صرف سعودی عرب میں حج سے متعلقہ اخراجات کی ادائیگی کے لیے استعمال ہو گا۔سرکاری حج سکیم کے لیے روایتی لانگ پیکیج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کیے گئے اصول و ضوابط کے مطابق ہر منظم، نجی حج گروپ کم از کم 2000 حجاج پر مشتمل ہو گا۔
حج 2025ء کے لیے سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں۔ اضافی سہولیات میں قربانی کی رقم 55 ہزار روپے ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مکہ میں ڈبل بیڈ اور ٹرپل بیڈ رہائش کی سہولت کے لیے بالترتیب 2 لاکھ 20 ہزار اور 75 ہزار روپے فی درخواست گزار اضافی جمع کرانا ہوں گے۔ سرکاری سکیم کے لیے حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی۔ قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کروانا لازم ہے۔