: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پاکستان آرمی کے ہاتھوں بھارتی فوج کی ذلت و رسوائی کا تماشہ دنیا سرعام دیکھ چکی تھی کہ اب بھارتی حکومت کو بھی آپریشن سندور میں ناکامی کا کھلے عام اعتراف کرنا پڑ گیا اور بھارتی حکومت اہنے اندرونی دباؤ کے تحت آپریشن ہلاک فوجیوں کو اعزازات دینے پر مجبور ہو کر رہ گئی۔ بھارتی افواج کو آپریشن سندور کے دوران ہونے والے بھاری جانی نقصانات کو اب مزید چھپانا ممکن نہیں رہا- سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج اندرونی دباؤ کے باعث بالآخر ان فوجیوں کو اعزازات دینے پر مجبور ہو گئی ہے جن کی ہلاکتوں کو کئی ماہ تک عوام اور میڈیا سے چھپایا گیا-ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی جنگی اصولوں کے تحت، کسی بھی ملک کی فوج اپنی قربانی دینے والی فورس کو عزت دیتی ہے، لیکن بھارت نے طویل عرصہ تک ان ہلاکتوں کو تسلیم نہ کیا۔ اب جن اہلکاروں کو اعزازات دینے جا رہے ہیں، ان میں وہ بھی شامل ہیں جن کی شہادت کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔
پاک آرمی کے ہاتھوں ذلت و رسوائی کے بعد آپریشن سندور کے ہلاک شدگان بھارتی فوجیوں کی فہرست اور اعزازات کی تفصیلات جاری۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد جن یونٹس کے اہلکاروں کو اعزازات دیئےجا رہے ہیں، ان میں بھارتی فضائیہ کے 7 اہلکار-10 انفنٹری بریگیڈ کے جی ٹاپ میں 5 فوجی۔
ہیڈکوارٹر 93 انفنٹری بریگیڈ کے 9 اہلکار-3 رافیل طیاروں کے پائلٹس-دم پور ایئر بیس پر تعینات S-400 سسٹم کے 5 آپریٹرز۔ادھم پور ایئربیس اور ایئ ڈیفنس یونٹ پر 9 اہلکار-راجوڑی ایوی ایشن بیس پر 2 اہلکار-اڑی میں سپلائی ڈپو کے 4 اہلکار-نوشہرہ انٹیلیجنس فیلڈ سپورٹ یونٹ کا ایک اہلکار شامل ہےان کے علاوہ 12 انفنٹری بریگیڈ، اڑی میں 3 اہلکار کو بھی اعزازات دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ان تمام ہلاکتوں کو باضابطہ طور پر تسلیم نہ کرنے کے باوجود، بھارتی وزارت دفاع نے اندرونی دباؤ کے تحت ان اہلکاروں کو بعد از مرگ فوجی اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپریشن سندور کے ہلاک شدگان فوجیوں کیلئے اعزازات کے اعلان سےبھارتی حکومت کا دوہرا رویہ بھی بے نقاب۔
بدترین ناکامی سے دو چار آپریشن سندور کے ہلاک شدگان فوجیوں کیلئے اعزازات کے اعلان سےبھارتی حکومت کا دوہرا رویہ بھی بے نقاب ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے ابتدا میں اپنے ہی فوجیوں کے لواحقین پر دباؤ ڈالا کہ وہ ہلاک اہلکاروں کی تصاویر اور معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں- حتیٰ کہ پٹھان کوٹ، اڑی اور ادھم پور جیسے حساس مقامات پر ہونے والے نقصان کو بھی میڈیا سے چھپایا گیا-بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، پاکستان کی جانب سے کیئے گئے مؤثر حملوں کے بعد بھارت کو سیزفائر پر مجبور ہونا پڑا- کئی بھارتی فوجی افسران اور سفارتی نمائندے ان نقصانات کا نجی طور پر اعتراف کر چکے ہیں۔