پاکستان اور بنگلہ دیش کی نجی ایئر لائنز کے ذریعے فضائی رابطہ بحال ہونے کا امکان روشن

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان اور بنگلہ دیش کی نجی ایئر لائنز کے ذریعے فضائی رابطہ بحال ہونے کا امکان روشن ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں برادر اسلامی ممالک کی نجی فضائی کمپنیوں نے کراچی تا ڈھاکہ فضائی روٹ پر پروازیں شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور عملدرآمد کیلئے اقدامات میں بھی پیشرفت ہوئی ہے۔

کراچی ڈھاکہ پرواز براہ راست سفر کرے گی ۔دونوں ممالک کی طرف سے آمادگی کے اظہار کے بعد بنگلہ دیش سول ایشن کی طرف سے بھی اجازت دے دی گئی ہے۔جس پر دونوں ممالک کی نجی ایئرلائنز نے کراچی تا ڈھاکہ پرواز شروع کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

دریں اثناء بنگلہ دیش کی وزارت سیاحت و ہوا بازی کے حوالے سے ایک بیان بھی اس سلسلے میں سامنے آیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نجی ائیر لائن نے ڈھاکا تا کراچی روٹ پر اپنی پرواز شروع کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا جس پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے منظور کر لیا گیا ۔ اب دونوں ممالک کی نجی ایئر لائنز کے مابین باقاعدہ معاہدہ کیلئے ایس او پیز طے کیے جارہے ہیں۔

پاک بنگلہ دیش فضائی رابطہ بحالی کے سلسلے میں ایک بڑی وجہ بنگلہ دیش سے پاکستان علاج معالجہ کیلئے مریضوں کی آمدورفت بھی بتائی گئی ہے۔ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ پاک بنگلہ دیش فضائی رابطہ بحالی سے مریضوں کو پہلے کی نسبت تیز سفری سہولت میسر آئے گی۔

  • Related Posts

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 80 ہزار افغانیوں نے حکومت کے الٹی میٹم پر صرف اپریل میں نقل مکانی کر لی

    :محمد ندیم قیصر…

    ٹرمپ کے تازہ بیان کا ردعمل :ایشیاء کی چوتھی بڑی معیشت جنوبی کوریا کی نئی پالیسی کا اعلان۔ سپورٹ پیکج میں 23.25 بلین ڈالر کے مساوی 33 ٹریلین وان کا اضافہ

    محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *