288

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025ء سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کردیا۔ بہاولپور ریجن اپنا فرست کلاس سٹیٹس بحال رکھنے میں کامیاب۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26ـ2025ء سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کردیا۔ بہاولپور ریجن اپنا فرست کلاس سٹیٹس بحال رکھنے میں کامیاب رہا ہے بہاولپور ملک کے دیگر پانچ پی سی بی ریجنل ٹیموں کے ہمراہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں شامل ہے مجموعی طور پر چھ ریجنل ٹیمیں فرسٹ کلاس کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گی۔ قائد اعظم ٹرافی کے نام سے فرسٹ کلاس کرکٹ 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔قائداعظم ٹرافی میں 8 ٹیمیں شامل، 29 میچز پر مشتمل لیگ فارمیٹ ترتیب دیا گیا ہے۔قائداعظم ٹرافی کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز 15 اگست سے ہو گا اور پہلا ایونٹ حنیف محمد ٹرافی کے بینر تلے کھیلا جائے گا۔۔انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل، میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے۔حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کروایا گیا ہےنیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 میں جائیں گی۔سپر 10 مرحلے میں 8 ٹیمیں براہِ راست شامل: کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، اور فیصل آباد شامل ہیں۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم مارچ سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔چار ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی سیزن کا حصہ: پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ II اور گریڈ III شامل ہیں۔

ڈومیسٹک سٹرکچر میرٹ، مواقع اور مقابلے کی بنیاد پر تیار۔پاکستان کرکٹ بورڈ۔

دریں اثناء چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ سمیر احمد سید نے بتایا کہ 2025-26ء کا ڈومیسٹک سٹرکچر میرٹ، مواقع اور مقابلے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے ۔قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کوالیفائر کا نظام شامل کیا گیا ہے۔ہر میچ کی اہمیت بڑھا دی گئی، کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا۔حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کیلئے خود کو منوانے کا سنہری موقع ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا سپر 10 فارمیٹ معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ کو فروغ دے گا۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ ہمارا مقصد کارکردگی کو دیکھنا اور مستقبل کے عالمی سٹارز تیار کرنا ہے۔ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو یکساں اہمیت دی گئی ہے، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹورنامنٹس نوجوان ٹیلنٹ کیلئے نیا پلیٹ فارم فراہم کریں گے، حنیف محمد ٹرافی کے نمایاں کھلاڑی قائداعظم ٹرافی میں گیسٹ پلیئرز کے طور پر شامل ہو سکیں گے، ِِان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں شامل کیا جائے گا جس سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

کرکٹ فرینڈز کا بہاولپور ریجن کے فرسٹ کلاس کا حصہ بننے پر ممبر پی سی بی گورننگ بورڈ طارق سرور کے نام تہنیتی پیغام ۔

کرکٹ فرینڈز نے بہاولپور ریجن کے فرسٹ کلاس کا حصہ بننے پر ممبر پی سی بی گورننگ بورڈ طارق سرور کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ بہاولپور ریجن کے کرکٹ فرینڈز یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں.آپ دوستوں نے پورے پاکستان میں ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا اج باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 26ـ2025ء کا اعلان کر دیا جس میں بہاولپور ریجن ان چھ ٹیموں میں شامل ہے جو 2025 ءکے کرکٹ سیزن کے لیے فرسٹ کلاس سٹیٹس برقرار رکھنے میں کامیاب رہی اور جنہوں نے 2024ء کے فرسٹ کلاس سیزن میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 ریجن کی 18 ٹیموں میں ٹاپ چھ ٹیموں میں شامل رہی ان میں سیالکوٹ ریجن، پشاور ریجن، لاہور ریجن وائٹس،اسلام آباد ریجن، ایبٹ آباد ریجن اور بہاولپور ریجن ہیں. جو کہ 22 ستمبر 2025 سے شروع ہونے والے قائداعظم ٹرافی (فرسٹ کلاس) کھیلے گی. اس میں کوچنگ سٹاف غلام علی انصاری چوہدری اظہر شفیق اور کپتان عابد علی کی انتھک محنت کا تذکرہ میرٹ پالیسی کو خراج تحسین پیش کرنا ہےاور یہاں اپنے ریجنل صدر بہاولپور چوہدری طارق سرور کو کریڈٹ دینا ہوگا جن کی بدولت بہاولپور ریجن گریڈ ٹو سے فرسٹ کلاس میں شامل کرائی گئ. ان کی میرٹ پسند پالیسی کی بدولت بہاولپور ریجن اپنا فرسٹ کلاس کا درجہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا. ہمارے کوچنگ سٹاف سپورٹنگ سٹاف نے ہمیشہ اس بات کو سراہا ہے کہ چوہدری طارق سرور نے بہاولپور کے نوجوانوں کو میرٹ پر موقع فراہم کئے اور بہترین ٹیم بنانے میں نہ صرف کوچز سے معاونت کی بلکہ تمام سیاسی اثر رسوخ کو بالائے طاق رکھ کر اپنے بہاولپور ریجن کے مفاد میں فیصلے کیے اور ہمارا سر پورے پاکستان کی کرکٹ کمیونٹی میں فخر سے بلند کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں