54

فتنۃ الہند خوارج کے افغان ٹھکانوں پر پاک فوج کے کامیاب حملے ٫ افغان فوج کے سرحدی حملوں کا بھی منہ توڑ جواب۔ افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ میں طلبی

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

تفصیلات:

فتنۃ الہند خوارج کے افغان ٹھکانوں پر پاک فوج کے کامیاب حملے ٫ افغان فوج کے سرحدی حملوں کا بھی منہ توڑ جواب دیا ہے ۔افغانستان کی طرف سے پاک سرحدی علاقوں پر حملے ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں کہ جب افغانی وزیر خارجہ بھارتی دورے پر ہیں اور وہاں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی تائید و حمایت میں بیان بھی دیا ہے جس پر پاکستان کے دفتر خارجہ میں افغان ناظم الامور کی طلبی کی گئی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے ۔

دوسری جانب پاکستان کی عوام بھی اشتعال و اضطراب سے دوچار ہیں کہ روس اور امریکہ کی جنگ کے دوران لاکھوں افغانیوں کو اپنے وطن عزیز پاکستان میں پناہ دی اور انہیں عزت کے ساتھ کاروبار کے مواقع دیئے لیکن یہ پاکستان کے احسان کا بدلہ خوارج اور فتنہ الہند کی سپورٹ کرکے چکا رہے ہیں ۔۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر ہے ٬ دشمن کسی بھی روپ میں ہو ان شاءاللہ منہ کی کھائے گا۔

پاک فوج کے بھرپور جواب سے افغان فورسز بوکھلاہٹ کا شکار: پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کی گئی ہے پاک فوج کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کے بھرپور جواب کے بعد افغان فورسزبوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں اور انہوں نے پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کردی۔پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور متعددافغان پوسٹوں اور خارجیوں کی تشکیلوں کو بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے داعش اورخارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔افغان پوسٹیں خارجیوں کو کور فائر دینے میں ناکام ہیں۔ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہوگئیں اور افغان فوجی متعدد لاشیں پوسٹوں پر چھوڑ کر بھاگ گئے۔

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور متعددافغان پوسٹوں اور خارجیوں کی تشکیلوں کو بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں٬ سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے٬ پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاک فوج کی جانب سے داعش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔افغان پوسٹیں خارجیوں کو کور فائر دینے میں ناکام ہیں۔ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے٬ بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہوگئیں اور افغان فوجی متعدد لاشیں پوسٹوں پر چھوڑ کر بھاگ گئے٬ پاک فوج کے بھرپورجواب سے افغان فورسز بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں اور پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں  کردی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں