55

پاک آرمی کے فتنۃ الہند خوارج کے افغانی ٹھکانوں پر کامیاب حملے٬ سرحدی جھڑپوں میں افغانی فوجی لاشیں چھوڑ کر بھاگ نکلے٬ ۲۹چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرادیئے گئے

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات
پاک آرمی کے فتنۃ الہند خوارج کے افغانی ٹھکانوں پر کامیاب حملے٬ سرحدی جھڑپوں میں افغانی فوجی لاشیں چھوڑ کر بھاگ نکلے٬ ۲۹چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرادیئے گئے۔

افغانی وزیر خارجہ کے بھارتی دورہ کے موقع پر اپنے میزبان کے ساتھ پاکستان مخالف بیانیہ کو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا٬ ایسے حالات میں فتنۃ الہند خوارج کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی بیخ کنی کیلئے پاکستان نے جب افغانستان میں موجود خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو بجائے افغان حکومت نے اپنے علاقوں میں پاک دشمن کارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کی اپنے علاقوں میں موجودگی پر معذرت خواہی کی بجائے کھسیانی کھمبا نوچے جیسا محسن کش رویہ اپنایا اور پاک فوج کے ساتھ عسکری محاذ آرائی پر ایسی منہ کی کھائی کہ اپنے ہی افغان فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگی اور پاک فوج نے ۲۹ افغانی چوکیوں پر قبضہ کے بعد پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرادیا ہے ٬ اس حوالے سے پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فتنۃ الہند کے خوارج اور سہولت کاروں کی جہاں بھی موجودگی کی نشان دہی ہو گی پاک آرمی ان کے ٹھکانوں کی تباہی و بربادی کیلئے مسلح عسکری کارروائی کا اپنا اصولی حق استعمال کرے گی۔

افغانی وزیر خارجہ کے بھارتی دورہ کے موقع پر اپنے میزبان کے ساتھ پاکستان مخالف بیانیہ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا٬ ایسے حالات میں فتنۃ الہند خوارج کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی بیخ کنی کیلئے پاکستان نے جب افغانستان میں موجود خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو بجائے افغان حکومت نے اپنے علاقوں میں پاک دشمن کارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کی اپنے علاقوں میں موجودگی پر معذرت خواہی کی بجائے کھسیانی بلی کھمبا نوچے جیسا محسن کش رویہ اپنایا اور پاک فوج کے ساتھ عسکری محاذ آرائی پر ایسی منہ کی کھائی کہ اپنے ہی افغان فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگی اور پاک فوج نے ۲۹ افغانی چوکیوں پر قبضہ کے بعد پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرادیا ہے ٬ اس حوالے سے پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فتنۃ الہند کے خوارج اور سہولت کاروں کی جہاں بھی موجودگی کی نشان دہی ہو گی پاک آرمی ان کے ٹھکانوں کی تباہی و بربادی کیلئے مسلح عسکری کارروائی کا اپنا اصولی حق استعمال کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں