صدیوں قدیم خونی برج ملتان کے گرد جانور باندھنے اور تجاوزات کا نوٹس۔ بوسن روڈ کشادگی بارے رپورٹ طلب۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ہزاروں برس قدیم ملتان کی قدیم تاریخ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ متحرک خونی برج دیوار کے اردگرد سے تجاوزات اور جانور باندھنے کا نوٹس لے لیا گیا۔ بوسن روڈ کشادگی بارے بھی رپورٹ طلب کر لی گئی اس سلسلے میں کمشنر عامر کریم خاں نے خونی برج دیوار ،قلعہ کی فصیل۔ اطراف کا دورہ کیا۔

کمشنر ملتان نے ہدایت کی کہ ٹف ٹائلز لگا کر فٹ پاتھ کی حالت بہتر کی جائے۔لائٹس لگا کر دیوار پر روشنی ۔پلانٹرز میں پودے لگائے جائیں۔ فوڈ سٹالز لگوا کر بینچ رکھ کر بیٹھنے کی جگہ بنائی جائےتاریخی عمارات کو خوبصورت لائٹس اور لینڈ سکیپنگ سے مزین کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوک گھنٹہ گھر، چوک، واٹر ورکس روڈ کی اپ گریڈیشن سمیت عمارات کو خوبصورت بناکر دیدہ زیب لائٹس کی تنصیب کی جائے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کریم بخش ، سی او کارپوریشن اقبال خان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیع شیخ نے بیوٹیفیکیشن پلان بارے بریفنگ دی۔

بوسن روڈ پر ٹریفک مسائل کے حل اور کشادگی بارے جائزہ رپورٹ طلب

دریں اثناء بوسن روڈ پر ٹریفک مسائل کے حل بارے ڈویژنل انتظامیہ اور پولیس حکام کے مشترکہ جائزہ اجلاس میں سڑک کی کشادگی کیلئے تجاویز طلب کی گئیں اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ بوسن روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ شاپنگ مالز کو کسی صورت سڑک پر پارکنگ کروانے کی اجازت نہیں ہے بصورت دیگر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ ون وے کی خلاف ورزی کے تمام راستے بھی بند کرنے پر کام شروع کیا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ متعلقہ اداروں کے افسران کے ہمراہ بوسن روڈ پر پیدل چل کر مسائل کی نشاندہی کی تھی اور رپورٹ پیش کی گئی کہ عموماً لنک روڈ، گلیوں سے ٹریفک نکل کر ون وے کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

ف۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے روڈ ایکسیڈنٹ میں اضافہ ہورہا ہےڈائریکٹر جنرل رانا سلیم نے بتایا کہ کمرشل پلازوں کی جانب سے ویلٹ پارکنگ بارے درخواست موصول ہوئی ہیں۔ اجلاس میں بوسن روڈ، برینڈ روڈ پر پارکنگ پلازہ بنانے تجاویز بھی زیر غور آئیں ۔کمشنر ملتان عامر کریم خان کی زیر صدارت اجلاس میں سی پی او صادق ڈوگر ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری، چیف ٹریفک آفیسر سردار ماوارن خان، چیف آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر ۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کریم بخش، سی او کارپوریشن اقبال خان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیع شیخ نے بھی شرکت کی۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *