40

رات گئے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی اور مضر صحت دودھ تیار کرنے والے ملک گیر نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

ہری پور کے حطار انڈسٹریل زون میں خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے رات گئے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی اور مضر صحت دودھ تیار کرنے والے ملک گیر نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

کارروائی کے دوران فیکٹری کو سیل کر کے 3 ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ بھاری مقدار میں کیمیکلز، خام مال، مشینری اور مضر صحت دودھ سے بھرے ٹینکرز بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید کے مطابق ملزمان کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاول نگر سے ہے، جو مصنوعی دودھ پنجاب سمیت خیبر پختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو سپلائی کرتے تھے۔

انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے بعد یہ گروہ خیبر پختونخوا منتقل ہو کر دوبارہ اپنا دھندا شروع کر چکا تھا، تاہم انٹیلیجنس بیسڈ معلومات کی بنیاد پر اس نیٹ ورک کو ہری پور میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ فیکٹری روزانہ تقریباً ایک لاکھ لیٹر مصنوعی دودھ تیار کر کے مارکیٹ میں بھیجتی تھی، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ تمام ٹینکرز کو موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ مشینری سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

واصف سعید نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں غفلت برتنے پر ہری پور فوڈ اتھارٹی کی ضلعی ٹیم کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور صوبے بھر میں اس مکروہ دھندے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں