:سدرہ فاروق (ملتان)
: تفصیلات
ڈسٹرکٹ بار ملتان میں جعلی وکیل رنگے ہاتھوں پکڑا گیا٬ملتان کی قانونی برادری میں ایک بڑا ہنگامہ اس وقت ہوا جب انتظار عباس زیدی ولد حسن عباس سید، رہائشی ملتان، نیو شاہ شمس کالونی شخص کو جعلی وکیل بن کر مختلف مقدمات میں پیش ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم انتظار عباس زیدی پر الزام ہے کہ وہ طویل عرصے سے خود کو ایک وکیل ظاہر کر رہا تھا اور نہ صرف مختلف کیسز کی پیروی کر رہا تھا بلکہ عدالتوں میں وکیل بن کر گواہی کے لیے بھی پیش ہوتا رہا۔ اس شخص نے عوام اور عدالتی نظام کو دھوکہ دہی سے شدید نقصان پہنچایا۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران نے غیر قانونی پریکٹس کا پتہ چلنے پر اس شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اور موقع پر اس کے کپڑے بھی اتار لیے اور اس کے پاس موجود جعلی لائسنس بھی ضبط کر لیا۔ بار ایسوسی ایشن نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام جعلی وکلاء کے خلاف سخت کارروائی کریں جو نظام انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔