مزدوروں کی عظمت کو سلام. نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقدہ تقریب میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

مزدوروں کی عظمت کو سلام. نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقدہ تقریب میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سےنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں چٹے پٹے کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دن رات محنت کر کے سٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مزدوروں کی نشست پر جا کرملاقات کی سلام دعا کے ساتھ خیریت بھی دریافت کی انہوں نے مزدوروں کو ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ جو کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانا ہے گراؤنڈ میں بیٹھ کر دیکھنے کی دعوت دی اور کہا کہ میچ دیکھنا آپ کا حق ہے۔ آپ نے اپنی محنت سے دل جیت لئے ہیں۔ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ورکرز کی انتھک محنت کے باعث آج ہم سرخرو ہوئے ۔ ہر مزدور ہمارا ہیرو ہے جنہوں نے خواب کو حقیقت میں بدلا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی مین بلڈنگ کا ڈائزین بہت خوبصورت ہے۔

تقریب میں ایڈوائزر عامر میر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان۔۔ ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر۔ نیسپاک ۔ پی سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *