
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے معروف صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی اور انڈسٹریل سٹیٹ کے مسائل بارے آگاہ کیا۔
کمشنر عامر کریم خاں نے صنعتکاروں و متعلقہ محکموں کو باہمی روابط کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مسائل کیلئے مل کر کام کریں۔انڈسٹریل سٹیٹ کے بوسیدہ سیوریج نظام کی بہتری کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔شہریوں کی آسانی کیلئے ریلوے پھاٹک کا مسلئہ حل کرنے عملی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے 7 فلائی اوورز کی تزئین و آرائش کیلئے پلان مرتب کیا جاچکا ہے۔ٹریفک مینجمنٹ ، ون وے پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ڈویژن بھر میں جلد ہی شہریوں کو جلد تزئین و آرائش، سڑکوں کی بحالی نظر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو کاروبار میں آسانی اور سپورٹ کیلیے متعدد اقدامات کررہی ہے ۔ تاجر برادری ہمارے معشیت کا بنیادی جزو ہیں اور انہوں نے ہمیشہ نامساعد حالات میں انتطامیہ کا ساتھ دیا ہے۔ ملتان ڈویژن کی بہتری و اپ گریڈیشن کیلئے تاجر برادری کیساتھ مل کر کام کریں گے۔ وفد میں ڈاکٹر شفیق ، خواجہ صلاح الدین ، آصف مجید، میاں راشد اقبال، شاہد عظیم، محمد ہاشم، سرفراز احمد شامل تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔