
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
رمضان المبارک کے آغاز پر بارش۔ موسم کی انگڑائی۔ چہروں پر خوشی آ گئی۔ سردی ٹھہر گئی۔پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہورہی ہے۔ فروری میں گرمی کی لہر نے جون کی یاد دلا دی تھی۔ لیکن مارچ اور رمضان المبارک کے آغاز پر بارش کے ملک گیر سلسلہ سے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سردی اور برف باری کو پھر سے ٹھکانہ میسر آ گیا ہے۔ شام ڈھلنے کے بعد خنکی میں اضافہ ہو رہا ہے ٹی شرٹس کی جگہ سوئٹر جرسی یا کوٹ پہننا پر رہا ہے ۔
جنوبی پنجاب ۔ پنجاب سندھ بلوچستان خیبر پختونخوا گلگت بلتستان کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں بادل کھل کر برس رہے ہیں۔ اور بارش کا یہ سپیل مزید اگلے دو روز 4مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی یے۔
ماہرین موسمیات نے بارش سنبھالے ہوئے بادلوں کا ایک نیا سلسلہ مغربی حصے سے پاکستان جی حدود میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور اس مغربی سلسلہ کا رخ بلوچستان کی طرف ہونے اور گرج چمک کے ساتھ برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے آندھی طوفان میں تبدیل ہونے اور پہاڑی سلسلوں میں برف باری، کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ رمضان المبارک کے دوران سیاحت کی شوقین گروپوں کیکئے بھی سرکاری طور پر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف سفر کرنے سے موسمی تبدیلیوں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرکے روانگی کا شیڈول طے کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے ۔