آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا میلہ سجنے کو تیار قذافی سٹیڈیم کے تمام میچز کے لئے داخلہ فری۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز کا میلہ سجنے کو تیار۔ باقاعدہ آغاز کل 9 اپریل سے لاہور میں ہو رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لئے قذافی سٹیڈیم کے تمام میچز کے لئے داخلہ فری کر دیا ہے ۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائنگ راونڈ کے قذافی سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جارہے ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کے ساتھ 9 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گا۔ میچ صبح ساڑھےنو بجے شروع ہوگا جبکہ قذافی سٹیڈیم میں دوسرا میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 11 اپریل کو صبح 9.30 شروع ہوگا۔قذافی سٹیڈیم میں تیسرا میچ بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان 13 اپریل کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 14 اپریل کو ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا جاۓ گا ۔ میچ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہو گا۔قذافی سٹیڈیم میں پانچواں میچ بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے درمیان 15 اپریل کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان 17 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں میچ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہو گا ۔ قذافی سٹیڈیم میں 7واں میچ آئرلینڈ اورسکاٹ لینڈ کے درمیان 18 اپریل کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔قذافی سٹیڈیم میں 8واں اور کوالیفائنگ راونڈ کا آخری میچ تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 19 اپریل کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ان تمام میچز کے لئے شائقین کرکٹ کا داخلہ فری ہو گا۔

پاکستانی کھلاڑی پر جوش۔ شائقین سے قذافی سٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی درخواست۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلئیرز آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ جیتنے کے لیے پر جوش ہیں اور کھلاڑیوں نے شائقین کرکٹ سے قذافی سٹیڈیم میں آکر میچ دیکھنے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شائقین کے لیے قذافی سٹیڈیم کے میچز کے لیے داخلہ فری رکھا گیا ہے، جو کہ ایک شاندار اقدام ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی ٹیم کو سپورٹ کر سکیں۔ وکٹ کیپر بیٹر نجیہہ علوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے، اور ہم شائقین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سٹیڈیم آ کر ہمیں سپورٹ کریں۔ یہ ہمارے لیے بہت اہم موقع ہے اور آپ کی حمایت ہمارے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہوگی۔

ویمنز ٹیم کو آپ کی ضرورت ۔وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز اور سپن باؤلر سعدیہ اقبال کی شائقین سے اپیل۔

وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز نے کہاکہ پی سی بی کا یہ اقدام شائقین کے لیے بہت خوش آئند ہے کہ قذافی سٹیڈیم کے میچز کے لیے فری انٹری رکھی گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنے خاندان کے ساتھ قذافی سٹیڈیم آئیں اور میچز دیکھیں۔ آپ کی سپورٹ ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔سپنر سعدیہ اقبال نے کہا کہ ہم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہے ہیں اور شائقین سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں سٹیڈیم آ کر سپورٹ کریں۔ آپ کی موجودگی اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے بہت قیمتی ہے۔

سدرہ آمین کی سالگرہ

پاکستانی بیٹر سدرہ امین کی سالگرہ۔ کیک کاٹا۔ ساتھی کھلاڑیوں نے مبارکباد دی۔

آئی سی سی کوالیفائر کیلئے لاہور میں مقیم پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم فیلو کی سالگرہ منائی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرہ امین کی سالگرہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے دوران منائی گئی۔قذافی سٹیڈیم میں بیٹر سدرہ امین نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ خواتین کھلاڑیوں، کوچنگ اور مینجمنٹ سٹاف نے سدرہ امین کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سالگرہ کیک کٹنگ کے لمحات کو ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے بھرپور دلچسپی کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا سکواڈ فاطمہ ثنا قیادت کریں گی منیبہ علی نائب کپتان مقرر۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا سکواڈ فاطمہ ثنا قیادت کریں گی منیبہ علی نائب کپتان مقرر۔کی گئی ہیں مکمل سکواڈ یہ ہے۔

فاطمہ ثنا (کپتان)۔منیبہ علی(نائب کپتان )۔عالیہ ریاض۔ڈیانا بیگ۔گل فیروزہ۔نجیہہ علوی(وکٹ کیپر)۔نشرہ سندھو۔نتالیہ پرویز۔عمیمہ سہیل۔رامین شمیم۔- سعدیہ اقبال۔شوال ذوالفقار سدرہ امین۔سدرہ نواز (وکٹ کیپر)۔سیدہ عروب شاہ ہیں سکواڈ کی ریزرو کھلاڑیوں میں غلام فاطمہ۔وحیدہ اختر اور ام ہانی شامل ہیں۔پلیئرز سپورٹ سٹاف حنا منور (منیجر)۔محمد وسیم (ہیڈ کوچ)۔جنید خان (اسسٹنٹ کوچ باولنگ)۔عبدالرحمان (اسسٹنٹ کوچ سپن باولنگ) ۔ عبدالسعد (اسسٹنٹ کوچ فیلڈنگ)۔ولید احمد (انالسٹ)۔محمد رفیع اللہ (میڈیا منیجر) ۔محمد رمضان (سٹرنتھنگ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)۔تحریم سنبل شاہ (فزیوتھراپسٹ)کرن شہزادی ( میسیور ) پر مشتمل ہے۔

  • Related Posts

    پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل چوتھی کامیابی سے اعزاز ملا

    :محمد ندیم قیصر…

    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری جیت حاصل کی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *