بھارت کو شکست دے کر ایشئن بیس بال راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ویسٹ ایشیاء بیس بال کی رنر اپ پاکستان ٹیم کے اعزاز میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی طرف سے پر جوش ولولہ انگیز استقبالیہ کا اہتمام

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

بھارت کو شکست دے کر ایشئن بیس بال راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنیوالی ویسٹ ایشیاء بیس بال کی رنر اپ پاکستان ٹیم کے اعزاز میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی طرف سے پر جوش ولولہ انگیز استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے گیٹ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پھولوں میں لاد دیا گیا ڈھول کی تھاپ روائتی جھومر بھنگڑوں میں یونیورسٹی کے مرکزی عوامی الغزالی ہال پہنچایا گیا۔ طلبہ و طالبات نے پاکستان زںدہ باد کے نعرے لگائے ۔ یہاں پر باقاعدہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ مہمانوں کی سافٹ مشروب سے خاطر تواضع کی گئی۔ خطہ کی پہچان ملتانی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری فخر علی شاہ نے قومی ٹیم کی جنگی حالات میں ایران میں شیڈول ویسٹ ایشیاء ایونٹ کیلئے روانگی۔ مشکلات اور پھر ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی خاص کر بھارت کو چیلنجنگ مقابلے میں عبرتناک شکست اور سنسنی خیز فائنل کے بعد رنر اپ ٹرافی کے حصول کی پوری کہانی دلچسپ پیرائے میں سنائی۔ حاضرین نے تالیاں بجا کر اور قومی نعروں کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا۔ انٹرنیشنل امپائر و سپورٹس آرگنائزر محمد جمیل کامران نے پاکستان کی بیس بال کہانی اور اعزازت بارے بریفنگ پیش کی۔ سپورٹس کنسلٹنٹ محمد ظفر شیروانی نے استقبالیہ کلمات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا اور بتایا کہ پنجاب کی سطح پر ہنگامی انتظامی کال کے باعث وہ اس اہم استقبالیہ میں شریک نہیں ہو سکے ہیں تاہم ان کی سرپرستی میں قومی بیس بال ٹیم کے اعزاز میں شایان شان تقریب کا اہتمام کرنے کی کاوش کی گئی ہے۔

  • Related Posts

    فرقان خان نے امریکہ میں منعقدہ ورلڈ پولیس اور فائر گیمز میں دو میڈلز جیت کر پاکستان اور قوم کا نام روشن کیا: ملک قمر عباس بھولا پہلوان سابق سپورٹس کوآرڈینیٹر پنجاب۔

    : محمد ندیم…

    پاکستان چوتھی بار ہاکی کے میگا ایونٹ کا فائنل ہار گیا۔ جاپان نے انڈر 18 ایشیاء کپ فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *