ٹک ٹاکر ثناء یوسف نےقتل سے قبل ملزم سے کیوں کہا کہ “تم بیٹھو میں تمہارے پانی لاتی ہوں!!۔” مقتولہ کی پھپھو کا بیان سامنے آ گیا.

محمد ندیم قیصر (ملتان)

تفصیلات

ٹک ٹاکر ثناء یوسف نےقتل سے قبل ملزم سے کیوں کہا کہ “تم بیٹھو میں تمہارے پانی لاتی ہوں!!۔” مقتولہ کی پھپھو کا بیان سامنے آ گیا۔۔
چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کی واردات کے 24:گھنٹوں کے اندر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ اور پولیس قتل کی واردات کے وقت ارد گرد کے ماحول کو فوکس کیے ہوئے ہے اور ایسے محرکات کو بھی جاننے کی کھوج میں ہے کہ جس سے قتل کے پوشیدہ محرکات (اگر واقعی ہیں تو) منظر عام پر لائے جا سکیں تاکہ جوڈیشل کارروائی کے دوران کوئی بھی جھول مقتولہ کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہ بن سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تفتیش تحقیق کی جستجو کے دوران مقتولہ کی پھپھو کی بھی موقع واردات کے قریب ہی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر مبینہ طور یہ اس رائے کا اظہار مصدقہ انداز میں کیا جا رہا ہے کہ پھپھو جو کمرہ واردات میں تو موجود نہ تھیں لیکن پھر بھی کمرے سے باہر اتنے قریبی فاصلہ پر موجود تھیں کہ انہوں نے قتل سے چند منٹ پہلے مقتولہ کا یہ جملہ ان کی سماعت سے گذرا کہ تم بیٹھو میں تمھارے لیے پانی لاتی ہوں اور یہ جملہ ملزم سے ہی بولا گیا ہو گا کیونکہ اس وقت مقتولہ ثناء یوسف کے کمرے میں ملزم کے علاوہ اور کوئی موجود نہ تھا اور پھپھو کو ایسا لگا کہ کمرے کا ماحول غیر معمولی نوعیت کا تھا کیونکہ مقتولہ ملزم کو باور کروا رہی تھیں کہ یاد رکھو کے گھر اور باہر کیمرے لگے ہوئے ہیں۔

تحقیق و تفتیش کے دوران یہ بھی معلومات بھی زیر گردش ہیں کہ قتل کی واردات کے وقت ملزم مقتولہ اور پھپھو کے علاوہ کوئی چوتھا فرد اسلام آباد میں جائے واردات والے گھر میں موجود نہ تھا۔ مقتولہ کی والدہ اور بھائی گھر سے باہر تھے ۔ جائے واردات والے کمرے کی لوکیشن پہلی منزل پر بتائی گئی ہے۔ ملزم کیسے آرام سےمقتولہ تک پہنچا کیا دونوں میں باقاعدہ جان پہچان تھی اور مقتولہ کی رضا مندی سے ملزم کو جائے واردات والے کمرے تک رسائی مل سکی تھی۔ اور شناسائی تھی تو کیا واردات سے پہلے والی ملاقات کا ایجنڈا نارمل نوعیت کا تھا یا پھر کوئی گلے شکوے دور کرنے کیلئے یہ ارینج ملاقات تھی جو باہمی غلط فہمیاں دور کرتے کرتے تلخی اور پھر گولیاں چلنے اور ثناء یوسف کے قتل کی صورت میں ڈراپ سین ہو گئی۔ کیا ملزمہ کو عین وقت پر پتہ چل سکا کہ ملزم مسلح ہو کر اس کے کمرے میں پہنچا ہے۔

ملزم کی فیصل آباد سے گرفتاری بارے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام کا مؤقف۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پورے ملک سے ثناء یوسف کے قتل پر سوالات پوچھے جارہے تھے، ملزم کی شناخت کرنا انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پورے ملک سے آوازیں اٹھائی جارہی تھیں، ٹیموں نے سیلولر ٹیکنالوجی سمیت مختلف ٹیکنالوجی پر کام کیا، 300 فون کالز کا تجزیہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ثناء یوسف کا موبائل فون ملزم اپنے ساتھ لے گیا تھا، ایک چھاپہ فیصل آباد اور 2 چھاپے جڑانوالہ میں مارے گئے،ملزم عمر کو ان چھاپوں کی نتیجے میں گرفتار کیا گیا، ملزم کا والد گریڈ 16 کا ملازم ہے۔علی ناصر رضوی نے کہا کہ ملزم سے ثناء یوسف کا موبائل فون اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، ملزم میٹرک فیل اور 22 سال کا لڑکا ہے، ملزم بار بار ثناء یوسف سے رابطہ کر رہا تھا، مقتولہ ملزم کو بار بار رد کر رہی تھی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ثناء یوسف کی سالگرہ پر ملزم نے رابطے کی بھرپور کوشش کی، ملزم نے بار بار سیلولر اور فزیکل رابطے میں ناکامی کے بعد قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم موبائل ساتھ لے جا کر ثبوت مٹانا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اندھے قتل کو اسلام آباد پولیس نے 20 گھنٹوں میں ٹریس کیا، ملزم کو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ تختہ دار تک پہنچائیں گے، ملزم کو اس وقت فیصل آباد سے اسلام آباد لا رہے ہیں۔آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ ثناء یوسف ملزم کے ناپاک ارادوں کو منع کرتی رہی، ثناء یوسف کے کیس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 17 سال کی عمر میں سوشل میڈیا پر ان کا انفلوئنس تھا، ثناء یوسف کو شام 5 بجے ان کے گھر میں قتل کیا گیا، ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں لگیں، وہ جانبر نہ ہوسکیں، یہ کیس ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج تھا، ملزم کی گرفتاری کےلیے 113 کیمروں کی ویڈیوز جمع کیں۔ئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ملزم عمر حیات کو فیصل آباد سے گرفتار کیا، قاتل کی گرفتاری کےلیے 7 ٹیمیں بنائی تھیں۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا یہ اندوہناک واقعہ سوموار کی شام جی 13 ون میں پیش آیا تھا۔

  • Related Posts

    ثناءیوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہئے، کیس سے توجہ ہٹنے نہیں دیں گے، ملزم کو سخت ترین سزا دی جائے گی، عطاءاللہ تارڑ

    :محمد ندیم قیصر…

    خاموش فلموں میں ایکشن مزاحیہ اداکاری میں منفرد نام مقام بنانے والے چارلی چیپلن کی 125ویں سالگرہ منائی گئی۔88 برس کی عمر پائی۔فلمیں بھی بنائیں

      :محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *