وزیراعظم محمد شہباز شریف چار ملکی دورہ کے تیسرے مرحلہ میں آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے_ازبکستان بھی جائیں گے۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

وزیراعظم محمد شہباز شریف چار ملکی دورہ کے تیسرے مرحلہ میں آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے_ازبکستان بھی جائیں گے۔ چار ملکی دورہ کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ترکیہ اور ایران کا دورہ مکمل ہو گیا اور سہ ملکی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے_لاچین ایئر پورٹ پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، آذر بائیجان میں تعینات پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔سہ ملکی اجلاس کے شیڈول کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف ، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے ہمراہ پاکستان – ترکیہ ـ آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گےوزیراعظم پاکستان آذر بائیجان کے الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گےنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوص طارق فاطمی بھی وزیراعظم وفد کے ہمراہ ہیں۔وزیرِ اعظم اپنا دو طرفہ دورہ ایران مکمل کرکے آذری صدر کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کر رہے ہیں ترکیہ اور ایران کے بعد وزیرِ اعظم اپنے چار ملکوں کے

دورے کے تیسرے مرحلے کیلئے آذربائیجان جا رہے ہیں جبکہ اس کےبعد وزیرِاعظم تاجکستان جائیں گے.وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ کمل کرکے آذربائیجان کیلئے روانہ ہوئے تو مہرآباد ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا.وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی. پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی. ملاقاتوں میں علاقائی امور پر گفتگو اور بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی خطے میں امن کی کوششوں کو سراہا گیا. دونوں ممالک کے مابین سٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی کے علاوہ غزہ میں جاری صہیونی ظلم و جبر کی فوری روک تھام اور پائیدار و دیرپا جنگ بندی پر گفتگو ملاقات کا حصہ رہی.

 

  • Related Posts

    پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اعلیٰ اقدار، امن و انصاف کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت پاکستان کا پانی روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سہ فریقی اجلاس سے خطاب

    :محمد ندیم قیصر…

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں اعلیٰ ایرانی فوجی حکام سے ملاقات۔علاقائی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *