65

افغان سرحدی صورتحال بارے اہم قومی اجلاس

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

افغان سرحدی صورتحال بارے اہم قومی اجلاس آج 17 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا٬ وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے ٬ ایجنڈا کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد ملکی سلامتی سے متعلق سے یہ اہم اجلاس طلب کیا گیا ہےاعلیٰ سطح کے اجلاس میں قومی قیادت افغانستان کے ساتھ حالیہ سرحدی تناؤ پر غور کرے گی اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے اجلاس میں مغربی سرحد کی صورتحال، داخلی سلامتی کے چیلنجز اور افغانستان سے تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔اجلاس میں ملک میں موجود افغان مہاجرین کی مرحلہ وار یا فوری واپسی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں موجودہ سیکورٹی حالات کے پیشِ نظر حکومت کی جانب سے چند بڑے اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں