پنجاب کے سکولوں میں 46 ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے اور ان سرپلس اساتذہ کی وجہ سے صوبہ کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہونےکا انکشاف۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پنجاب کے سکولوں میں 46 ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے اور ان سرپلس اساتذہ کی وجہ سے صوبہ کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہونےکا انکشاف ہوا ہے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نوٹس لے لیا۔ یہ انکشاف وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو ایک سرکاری بریفنگ کے دوران ہوا جس پر انہوں نے فوری طور پر ریشنلائزیشن کی ہدایت کر دی ۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ صوبہ کے 27 ہزار سے زائد سکولوں میں 46 ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں۔ان 27 ہزار اساتذہ کو ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت اساتذہ کی کمی والے 33 ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ 13 ہزار پرائمری سکولوں میں 20948 اضافی اساتذہ موجود ہیں۔

وزیر تعلیم سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ 13846 پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648 اساتذہ درکار ہیں۔5940 ایلیمنٹری سکولوں میں 12533 سرپلس اساتذہ موجود ہیں۔ 15884 ایلیمنٹری سکولوں میں 18017 اساتذہ کی گنجائش موجود ہے۔634 سیکنڈری سکولوں میں 888 سرپلس اساتذہ موجود ہیں۔ مجموعی طور پر 46 ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ کی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت شفلنگ کی جائے گی۔ سرپلس اساتذہ کو ٹیچرز کی کمی والے سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ سرپلس اساتذہ کی وجہ سے صوبہ کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ریشنلائزیشن پالیسی محکمہ تعلیم کو سالانہ اربوں روپے کے نقصان سے محفوظ کرے گی۔ 15 جولائی سے ریشنلائزیشن پر کام شروع، 20 جولائی تک درخواستیں موصول کی جائیں گی۔ 23 جولائی کے بعدریشنلائزیشن کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ریشنلائزیشن ریفارم سے صوبے کو سالانہ بنیادوں پر اربوں کی کی بچت ہوگی۔

دریں اثناء پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کی ریشنلائزیشن کیلئے اختیارات سی ای اوز کو دینے کا فیصلہ، سی ای او ایجوکیشن اختیارات ملتے ہی ضرورت کے تحت اساتذہ کے تبادلے کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ کو ان سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا جہاں ان کی کمی ہوگی،سکولوں میں 40طلباء پر ایک ٹیچر کے فارمولے کے تحت تعداد ضرورت کو پورا کیاجائیگا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں میرٹ پر ڈپٹی ڈی ای اوز کی تعیناتیوں کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا، ڈپٹی ڈی ای اوز کی تعیناتیوں کے بعد اختیارات سی ای اوز کو دیئے جائیں گے۔

  • Related Posts

    پنجاب حکومت نے پی پی ایس سی امتحانات کے بغیر ہزاروں اساتذہ کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

    : محمد ندیم…

    ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس سائنسز بہا ؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں کھیلوں کے ڈویلپمنٹ کردار بارے سیمینار کا اہتمام۔

      : محمد…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *