نارکوٹکس کنٹرول کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 5200 گرام آئس برآمد
ملتان (سدرہ فاروق)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن ملتان ڈویژن کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران منشیات فروشوں شہزاد اور محمد عثمان کے قبضے سے5200 گرام آئس برآمد کر لی گئی،
جبکہ ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا،
ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن ملتان ڈویژن وقار اعظم، ایس ایچ او نصرت علی جوہر کی زیر نگرانی سب انسپکٹر قدیر اعوان اور ان کی ٹیم نے شیر شاہ ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا
اور برآمد ہونے والی آئس کو تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،
نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن ملتان ڈویژن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹرولنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کا روائیاں جاری رہیں گی
اور پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں