منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 02 شراب فروش گرفتار، 210لٹرشراب اور2 چالو بھٹیاں برآمد
ملتان (سدرہ فاروق)
ملتان جے ٹی ٹی اور تھانہ الپہ نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شراب کی سپلائی میں ملوث 02 شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران 210لٹرشراب دیسی 290لٹرلہن اور2چالوبھٹیاں برآمد کی گئی۔
گرفتار شراب فروش ملزمان میں محمدمحسن اور علی شیر شامل ہیں
ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر کی زیر نگرانی اور ڈی ایس پی صدر طارق پرویز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ الپہ حشمت بلال نے انچارج جے ٹی ٹی اور ان کی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپے مارے اور 02 شراب فروشوں کو گرفتار کیا۔
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ یہ شراب ملتان شہر میں سپلائی کے لیے تھی۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ایس پی گلگشت نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہا اور کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔