ملک کی بائیس کروڑ عوام روٹی کو ترس گئے ہیں،صدر انجمن تاجران فہد اسحاق
ملتان (سدرہ فاروق)
انجمن تاجران گھنٹہ گھر کے صدر فہد اسحاق سانگی نے کہا ہے کہ گزشتہ 77 سالوں سے جن بحرانوں اور مسائل کا شکار ہیں وہ آ ج بھی جوں کے توں ہیں
یہی وجہ ہے کہ آ ج بھی ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام دو وقت کی روٹی کی محتاج ہو چکی ہے
سیاسی و معاشی عدم استحکام کی وجہ سے کاروباری مراکز تباہ حالی کا شکار ہیں، نت نئے ٹیکسز اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے مارکیٹس اور بازاروں میں ویرانی کا سماں ہے
اگر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی پر قابو نہ پایا گیا تو مارکیٹس اور بازاروں میں کرفیو جیسی صورتحال سے دوچار ہو جائے گا،
فہداسحاق سانگی نے مزید کہا کہ ملک وقوم کی بقاء کے لئے تمام سیاسی علاقائی جماعتیں آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر یکجا ہو جائیں،
تاکہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے ورنہ صورتحال مزید سنگین ہو جائے گی
تجارتی و صنعتی بحران کے باوجود ملک بھر کی تاجر برادری ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے
حالانکہ رہی سہی کسر سٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پوری کردی ہے
بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے سیزن میں کاروبار زندگی معطل ہے جو کہ ملکی تاریخ میں بدترین زندہ مثال ہے
اسی لیے مقتدر طبقہ اقتدار کو بچانے کی بجائے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے