ملتان پولیس تھانہ چہلیک کی کارروائیاں، ملزم گرفتار، پسٹل معہ گولیاں برآمد
ملتان (سدرہ فاروق)
ملتان پولیس تھانہ چہلیک نےکارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم غلام عباس کو گرفتار کر کے 01 عدد پسٹل30بورمعہ گولیاں برآمد کرلیں۔
مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتا تھا جس سے نوجوانوں میں خوف و ہراس پھیل رہا تھا۔
گرفتار ملزم کو تھانہ چہلیک کے علاقے باغ لانگے خان سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کرکے کارروائی پولیس کی جارہی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ چہلیک انصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفقت نبی اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کیا۔