
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2025ءمیں نمایاںپوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق نیشنل ہائر سیکنڈری سکول دنیا پور ملتان کے طالب علم ہارون حامد ولد حامد علی شریف رولنمبر 102394نے 1200میں سے 1193نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر بورڈ میں پہلی اور سائنس گروپ طلباء میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی،الکریم پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول بستی ملوک ملتان کی طالبہ حسنینہ فاطمہ دختر محمد شبیر رولنمبر 103010نے 1188نمبر لے کر بورڈ میں مجموعی طور پر دوسری اور سائنس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ ماڈل مسلم گرلز ہائی سکول ملتان کی حافظہ عشبہ فاطمہ دختر محمد تنویر خان رولنمبر 145866،دی ایجوکیٹر غزالی کیمپس گرلز ہائر سیکنڈری سکول رحمت کالونی وہاڑی کی عصبہ فاطمہ دختر احمد نواز رولنمبر 132935،اسی ادارے ہی کی طالبہ میرب فاطمہ دختر شاہد رسول رولنمبر 133135 اور نشاط گرلز ہائر سکینڈری سکول شالمیار کالونی ملتان کی طالبہ خدیجہ دختر محمد احمد رولنمبر 194558نے 1187نمبر لے کر مشترکہ طور بورڈ میں تیسری پوزیشن اور سائنس گروپ طالبات میں دوسری پوزیشن حاصل کی،
نتائج کے مطابق سائنس گروپ بوائز میں برٹش انٹرنیشنل سکول ملتان کے محمد حمزہ ولد محمد اقبال رولنمبر196868 اورذکریا پبلک سکول ملتان کے محمد ابراھیم وسیم ولد وسیم احمد ضیاء رولنمبر 197774نے1185نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، نیشنل ہائر سیکنڈری سکول دنیا پور ملتان کے طالب علم عبداللہ ولد خورشید عالم رولنمبر 163307نے 1184نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،نتائج کے مطابق سائنس گروپ (طالبات) میں دی اسلامک سکول سسٹم فار گرلز جہانیاںکی طالبہ مہین نوید دختر نوید اسلم رولنمبر 111654،نشاط گرلز ہائی سکول پولیس لائن ملتان کی طالبہ تسبیح زہرادختر آفتاب حیدر صدیقی رولنمبر142961نے 1185نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی،نتائج کے مطابق آرٹس گروپ طلباء میں بورے والا کے محمد احمد ولد محمد افصل رولنمبر 259539نے 1161نمبر لے کر پہلی پوزیشن،بورے والا کے ہی محمد احمد ولد خالد محمود رولنمبر 259538نے 1145نمبر لے کر دوسری اور دھرم پورہ تحصیل میلسی کے سیف الرحمان ولد ذوالفقار علی رولنمبر 259149نے 1104نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،
نتائج کے مطابق آرٹس گروپ (طالبات)میں اے ون شاہین ماڈل ہائی سکول لطف آباد ملتان کی مریم بی بی دختر محمد بشیر رولنمبر 260463نے 1164نمبر لے کر پہلی پوزیشن،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مدینہ کالونی ملتان کی مقدس بی بی دختر محمد رمضان رولنمبر 259484نے 1149نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور اے ون شاہین ماڈل ہائی سکول لطف آباد ملتان کی طالبہ مومنہ فاطمہ دختر محمد اقبال رولنمبر 260472نے 1139نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔