: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
تعلیمی بورڈ ملتان سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔رکشہ ڈرائیور ، دری فروش اور کسان کے بچے میٹرک بورڈ میں پوزیشن’ز لے گئے. وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مبارک باد پیش کی ہے دریں اثناء ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں کمپیوٹر بٹن سے نتائج آن لائن جاری کر دیئے گئے ۔
اس سلسلے میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ملتان بورڈ آفس جوبلی ہال میں رزلٹ تقریب منعقد کی گئی۔ قائم مقام کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان وسیم حامد سندھو نے کمپیوٹر بٹن دبا کر نتائج کا ڈیجیٹل اعلان کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی بھی موجود تھے۔نتائج کے مطابق میٹرک دسویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پرایک لاکھ 24 ہزار 138 طلبہ و طالبات شریک ہوئے ۔ 91 ہزار 289 پاس قرار پائے ۔کامیابی کا مجموعی تناسب 73.54 فیصد رہا۔میٹرک امتحانات کیلئے ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع ملتان ۔وہاڑی۔ لودہراں اور خانیوال میں مجموعی طور پر 3 سو 62 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔نتائج بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میٹرک امتحانات کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے اور واپڈا۔ ضلعی انتظامیہ پولیس ۔ ریسکیو ۔ حبیب بنک کا خصوصی تعاون حاصل رہا ملتان بورڈ کے شعبہ امتحانات اور دیگر متعلقہ سٹاف کی شبانہ روز محنت سے تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام میٹرک امتحانات کے کامیاب انعقاد کا ممکن ہوا
ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں۔پوزیشن ہولڈرز رکشہ ڈرائیور۔ دری بیچنے والے۔ کھیت مزدور کے بیٹے بیٹیاں۔
تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2025ءمیں پوزیشن ہولڈرز حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں۔پوزیشن ہولڈرز رکشہ ڈرائیور۔ دری بیچنے والے۔ کھیت مزدور کے بیٹے بیٹیاں ہیں ۔الکریم پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول بستی ملوک ملتان کی طالبہ حسنینہ فاطمہ دختر محمد شبیر رولنمبر 103010نے 1188نمبر لے کر بورڈ میں مجموعی طور پر دوسری اور سائنس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ان کے والد محترم گلی محلوں میں پھیری والے آواز لگا کر دریاں کھیس بیچتے ہیں ۔
آرٹس گروپ طلباء میں بورے والا کے محمد احمد ولد محمد افصل رولنمبر 259539نے 1161نمبر لے کر پہلی پوزیشن،بورے والا کے ہی محمد احمد ولد خالد محمود رولنمبر 259538نے 1145نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ان کے ذہین پوزیشن ہولڈرز سکول فیلوز طلبا کے والد محترم رکشہ ڈرائیور اور کھیت مزدور ہیں ۔
ملتان بورڈ میٹرک نتائج کے مطابق نیشنل ہائر سیکنڈری سکول دنیا پور ملتان کے طالب علم ہارون حامد ولد حامد علی شریف رولنمبر 102394نے 1200میں سے 1193نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر بورڈ میں پہلی اور سائنس گروپ طلباء میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی،الکریم پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول بستی ملوک ملتان کی طالبہ حسنینہ فاطمہ دختر محمد شبیر رولنمبر 103010نے 1188نمبر لے کر بورڈ میں مجموعی طور پر دوسری اور سائنس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ ماڈل مسلم گرلز ہائی سکول ملتان کی حافظہ عشبہ فاطمہ دختر محمد تنویر خان رولنمبر 145866،دی ایجوکیٹر غزالی کیمپس گرلز ہائر سیکنڈری سکول رحمت کالونی وہاڑی کی عصبہ فاطمہ دختر احمد نواز رولنمبر 132935،اسی ادارے ہی کی طالبہ میرب فاطمہ دختر شاہد رسول رولنمبر 133135 اور نشاط گرلز ہائر سکینڈری سکول شالمیار کالونی ملتان کی طالبہ خدیجہ دختر محمد احمد رولنمبر 194558نے 1187نمبر لے کر مشترکہ طور بورڈ میں تیسری پوزیشن اور سائنس گروپ طالبات میں دوسری پوزیشن حاصل کی،
نتائج کے مطابق سائنس گروپ بوائز میں برٹش انٹرنیشنل سکول ملتان کے محمد حمزہ ولد محمد اقبال رولنمبر196868 اور زکریا پبلک سکول ملتان کے محمد ابراھیم وسیم ولد وسیم احمد ضیاء رولنمبر 197774نے1185نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، نیشنل ہائر سیکنڈری سکول دنیا پور ملتان کے طالب علم عبداللہ ولد خورشید عالم رولنمبر 163307نے 1184نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،نتائج کے مطابق سائنس گروپ (طالبات) میں دی اسلامک سکول سسٹم فار گرلز جہانیاں کی طالبہ مہین نوید دختر نوید اسلم رولنمبر 111654،نشاط گرلز ہائی سکول پولیس لائن ملتان کی طالبہ تسبیح زہرادختر آفتاب حیدر صدیقی رولنمبر142961نے 1185نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی،نتائج کے مطابق آرٹس گروپ طلباء میں بورے والا کے محمد احمد ولد محمد افصل رولنمبر 259539نے 1161نمبر لے کر پہلی پوزیشن،بورے والا کے ہی محمد احمد ولد خالد محمود رولنمبر 259538نے 1145نمبر لے کر دوسری اور دھرم پورہ تحصیل میلسی کے سیف الرحمان ولد ذوالفقار علی رولنمبر 259149نے 1104نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،
نتائج کے مطابق آرٹس گروپ (طالبات)میں اے ون شاہین ماڈل ہائی سکول لطف آباد ملتان کی مریم بی بی دختر محمد بشیر رولنمبر 260463نے 1164نمبر لے کر پہلی پوزیشن،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مدینہ کالونی ملتان کی مقدس بی بی دختر محمد رمضان رولنمبر 259484نے 1149نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور اے ون شاہین ماڈل ہائی سکول لطف آباد ملتان کی طالبہ مومنہ فاطمہ دختر محمد اقبال رولنمبر 260472نے 1139نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ضلع وہاڑی کا پہلے نمبر پر رہنے کا ریکارڈ برقرار ۔ 35 ہزار سے زائد کامیاب طلبہ و طالبات کی اے اور پلس گریڈنگ
ملتان بورڈ کے زیر اہتمام میڑک کے پہلے سالانہ امتحان 2025ء میں ضلع وہاڑی نے رواں برس بھی پہلے نمبر پر رہنے کا ریکارڈ قائم رکھا ، میڑک کے امتحانات میں وہاڑی نے ماضی کی طرح پہلے نمبر پر رہنے کا ریکارڈ بنایا، رواں برس وہاڑی کے 22 ہزار 486امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 74.49فیصد رہا،خانیوال کے 22ہزار 164امیدوار پاس ہوئے کامیابی کاتناسب 74.38رہا، ملتان کے 36ہزار801امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 73.11فیصد رہا، لودھراں کے 9ہزار838امیدوار پاس ہوئے کامیابی کاتناسب 71.20فیصد رہا۔
ملتان بورڈ کے زیر اہتمام میڑک کے پہلے سالانہ امتحان 2025ء میں 17ہزار 735امیدوارں نے گریڈ اے پلس حاصل کیا، 18ہزار426نے گریڈ اے ،حاصل کیا 25ہزار 387نے بی، 23ہزار 380 نے سی ، 6ہزار 228نے ڈی، 120 نے ایف گریڈ حاصل کیا ۔ 13امیدواروں نے 13کوئی گریڈ حاصل نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2025ء میں پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2025ء میں پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کو مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حرم فاطمہ اور ہارون حامدکوپنجاب بھر میں میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد کے معیز قمر اور ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی کے محمد عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر تنویر، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسنینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ ہمارا فخر اور قوم کی شان ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ بیٹیوں نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن لی ہیں۔